
اعظم سواتی کا فارم ہاؤس سیل۔۔ وفاقی حکومت کا اعظم سواتی کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنیکا بھی فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی طرف سے گزشتہ ماہ نوٹس دیا گیا تھا جس میں انتباہ کیا گیا تھا کہ ان کے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں فارم ہائوس میں گرائنڈ فلور، 2 بیسمنٹ اور گارڈز روم غیرقانونی طور پر قائم کیے گئے ہیں جس کے بعد اب ان کے فارم ہائوس کو سیل دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نجی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی سفارش پر نادرا کارروائی کرے گا۔
فارم ہائوس کو سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے، سینیٹر اعظم سواتی اس وقت سندھ پولیس کی حراست میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1601270557122535424
اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: سی ڈی اے اور اسلام آباد سٹی پولیس نے آج رات اعظم سواتی کے گھر پر چھاپہ مارا اور جائیداد کو جزوی طور پر مسمار کرنے کے بعد اسے سیل کر دیا ہے! محض چند غیر مہذب الفاظ پر سینیٹ کے ممبران کے خلاف ایسا انتقامی رویہ! اس پر مسلسل تشدد سے لگتا ہے کہ انتقام کی بھوک مٹتی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1601205921949982721
سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس کی طرف سے گرفتار کیے جانے کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ: سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان ہائیکورٹ سے 5 ایف آئی آرز ختم کروائیں تو 2 اور نکال لی گئی ہیں، انہیں بھی ختم کروانے کی قانونی کاروائی کر رہےتھے کہ سندھ پولیس اپنے خصوصی طیارے میں نامعلوم مقام پر اغوا کر کے لے گئی! کیا مذاق بنایا ہوا ہے آئین و قانون کا، پھر کہتے ہیں کہ لوگ ان کی عزت کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز بلوچستان ہائیکورٹ نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا، ان کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لائی تھی۔سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل نے بتایا تھا کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں خصوصی طیارے سے سندھ منتقل کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azamwwhwhq.jpg