
الیکشن کمیشن میں وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات اور نازیبا ریمارکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ، ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے شواہد اورجواب مانگا لیے گئے۔
الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے وکیل محمد زبیرپیش ہوئے اورموقف اپنایاکہ راستوں کی بندش کےباعث الیکشن کمیشن پہنچنے میں بہت مشکل ہوئی،کمیشن نے کہا کہ اعظم سواتی کو دو نوٹس دیے گئے ہیں۔
ایک فواد چوہدری کے ساتھ تو دوسرا بابراعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر جاری کیا، آج کے کیس میں بھی شوکازنوٹس جاری کررہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو کمیشن نے فواد چوہدری کو بھی نوٹس جاری کردیا،سماعت ختم ہونے پر فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
10 ستمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2021 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے دوران اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی میں ملوث رہا ہے اور ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے آلہ کار کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر انہیں سیاست کرنی ہے تو الیکشن کمیشن چھوڑ کر الیکشن لڑیں،الیکشن کمیشن، اپوزیشن کے ہیڈکوارٹرز میں تبدیل ہوگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-azam-sikandar-221.jpg