
ابوذرسلمان نیازی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے آفیشل ریکارڈ جو انہوں نے عدالت میں جمع کروایا تھا اسکے مطابق اعظم خان اغواء ہیں اور ان کو ریکور کرنے کی کوشش جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب مسئلہ یہ ہے کہ ایک انسان جو اغواء ہے اس نے ایک مجسٹریٹ جس کا کسی کو نام تک نہیں پتہ کیسے اسکے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا اور جو فرضی ڈاکومنٹ پڑھا جا رہا وہ 164 کے بیان کی بجائے ایسے لگ رہا جیسے کسی اور نے تیار کیا ہو۔ ایڈوکیٹ ابوذر سلمان
https://twitter.com/x/status/1681637196091064324
انتظار پنجوتھہ ایڈوکیٹ نے غریدہ فاروقی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ قانون قانون کھلینے والوں کے لیے 161 کا بیان 154 کے بعد آتا ہے ابھی 154 ضابطہ فوجداری کے تحت سائفر کے ایشو پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور جب تک ایف آئی درج نہیں ہوتی 161 کے تحت بیان بھی درج نہیں ہوسکتا ، آپ پہلے قانون کو پڑھ لیتی تو شاہد ایسا ٹویٹ نہ کرتیں لیکن آپ نے شائد وٹس ایپ سے بھی کاپی پیسٹ ہی کیا ہے اگر وٹس ایپ ہی غور سے پڑھتی تو بھی شائد یہ ٹویٹ نہ کرتی
https://twitter.com/x/status/1681733893894881289
میاں علی اشفاق کے مطابق لاپتہ فرد کا 164 کا بیان- قانون بھانک منہ چڑھا رھا ھے- ایسا بیان قانون کی نظر میں رتی برابر بھی حیثیت نہیں رکھتا- پروپیگنڈا کے لئے کہانیاں ضرور بن سکتی ھیں-
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ھائیکورٹ میں اعظم خان کی بازیابی کا کیس 5 جولائی کو لگا، بعدا ازاں 13 جولائی کو کیس کی لسٹ کینسل ھوئی- اب تک لاپتہ ھیں- بیان کس ادارے نے ریکارڈ کرایا؟ پولیس؟ نیب یا ایف آئی اے؟ آج تک کہیں پیش نہیں کیا؟ اسکی بالکل کوئی حیثیت نہیں، قانون برباد ھو گیا ھے پاکستان میں-
https://twitter.com/x/status/1681587138800893953
شعیب شاہین نے کہا کہ اعظم خان کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اغوا ہونیوالے بندے سے تو آپ جوچاہیں لکھوالیں، جنہوں نے انہیں اغوا کرکے یہ بیان دلوایا ان سب کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1681655385634004994
دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے بیان کی کافی ریکوائرمنٹس ہوتی ہیں سب سے اہم کہ یہ بیان تب ریکارڈ ہو سکتا ہے جب کوئی FIR درج ہو اور دوسرا جس کے خلاف بیان ہو اس کو نوٹس دیا جاتا ہے تاکہ متاثرہ شخص کا وکیل بیان دینے والے پر جرح کر سکے۔کیا اعظم خان کے بیان کے ریکارڈ کے وقت عمران خان کو نوٹس ہوا؟اور نیچے والا اعظم خان کا بیان نہیں ان کے behalf پر میڈیا سٹیمنٹ لگ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1681587316249309184
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/legalaahaa.jpg