اطہرمتین کےقاتلوں کی عدم گرفتاری،صحافیوں نے پولیس کی تقریب کابائیکاٹ کردیا

10athersahafiboycott.jpg

کراچی میں اطہر متین کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہ کرنے پر صحافیوں نے احتجاجاً پولیس پروگرام کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک واردات کے دوران نجی خبررساں ادارے کے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے جس کے بعد صحافی برادری اور سول سوسائٹی میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسی غم و غصے کا اظہار کراچی کے پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی نظر آیا جب صحافیوں کی جانب سے اس تقریب کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔

صحافیوں نے نہ صرف تقریب کی کوریج نہیں کی بلکہ اس تقریب میں شریک ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی میڈیا ٹالک بھی نہیں ہونے دی ۔

https://twitter.com/x/status/1495768081200783361
صحافیوں نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی، جن میں" اطہر تیرے خون سے انقلاب آئے گا،خون رنگ لائے گا، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو " جیسے نعرے بھی شامل تھے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سے اب تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
 

Back
Top