اس وقت سب کچھ آئین و قانون کے مطابق چل رہا ہے؟شاہد کے سوال پر ابصار سیخ پا

6absaralamkjskjdkjhf.png

ابصار عالم نے جنرل(ر) فیض حمید کے حوالے سے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض کی ڈیپ اسٹیٹ کس طرح کام کرتی تھی یہ تفصیلات سامنے آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی پر اپنےپروگرام ایڈیٹوریل میں گفتگو کرتے ہوئے ابصار عالم نے جنرل فیض حمید کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا اور کہا کہ جنرل فیض کی ڈیپ اسٹیٹ میڈیا کو مینج کرنے کیلئے براہ راست اور پیمرا کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی تھی، اس کیلئے چینلز اور صحافیوں کو مختلف طریقوں سے دباؤ میں لانے کیلئے دھمکیاں بھی دی گئیں اور ہراساں بھی کیا گیا۔

ابصار عالم نے اس دوران ارشد شریف کے قتل کا بھی حوالہ بھی دیا اورمختلف سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں چیئرمین پیمرا تھا تب بول ٹی وی کو بند کرنے پر مجھے خود جنرل فیض کے ایک بندے نے فون کرکے گاڑی سے کچلے جانے، ٹانگیں توڑ دیئے جانے جیسے دھمکیاں دی تھیں، اس کی کال ریکارڈنگ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کے دوران بھی جنرل فیض نے ایک ٹی وی چینل سے پابندی ہٹانے کیلئے بھی دباؤ ڈالا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1827409192543797411
ابصار عالم نے جنرل فیض آباد کی ایک کال ریکارڈنگ بھی اپنے پروگرام میں چلائی جس میں جنرل فیض مختلف کاموں کے نا ہونے کے حوالے سے گلے شکوے بھی واضح طور پر سنے جاسکتے تھے، ابصار عالم کی اس ساری گفتگو پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوئی جس میں ابصار عالم کی اپنی برادری شامل تھی۔

ابصار عالم نے جب پروگرام کے اس سیگمنٹ کا کلپ ٹویٹر پر شیئر کیا تو صحافی شاہد اسلم نے ان سے سوال کیا کہ موجودہ حالات پر آپ کب بولیں گے یا اس وقت سب کچھ آئین و قانون کے مطابق چل رہا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1827545640089407877
ابصار عالم نے اس ٹویٹ پر جواب دیا اورکہا کہ میرے پاس آپ کے سوال کا ستھرا جواب ہے مگر ابھی تک آپ کی عزت کرتا ہوں اس لیے آپ کے طنز کو نظر انداز کرتا رہوں،میں جن کے خلاف آ ج بول رہا ہوں ان کو اس وقت بھی ایکسپوز کیا جب وہ فرعون طاقت میں تھے اور میں سڑک پر تھا۔

https://twitter.com/x/status/1827594896662057133
شاہد اسلم نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے بس اتنا پوچھا ہے کہ آج جو جنرل فیض یا آرمی چیف کی نشست پر بیٹھےہیں ان کاموں پر بھی ہمیں ایسے ہی بولنا چاہیے جیسے پی ٹی آئی دور میں بولتے تھے، اگر نواز شریف کے خلاف جج و جرنیل ماورائے آئین کام کریں تو غلط اور اگر پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف وہی سب کچھ ہو تو وہ ٹھیک کیسے ہوسکتا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1827600976515084348
اینکر و صحافی امیر عباس نے اس معاملے پر ایک طویل ٹویٹ کی جس میں انہوں نے13 سے نکات میں وقت کے طاقتور اور ظالم کرداروں کی مشترک صفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اٹھا کردیکھ لیں ہر ظالم میں کم از کم 10 چیزیں تو ضرور ملیں گی۔

https://twitter.com/x/status/1827642250395795876
ابصار عالم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ابصار عالم تو ایک معمولی انسان ہے، پاشا، ظہیر، فیض، قمر باجوہ، عاصم سلیم اور آصف غفور کے سدھائے یہ لوگ ہر اُس سویلین شخص، جج، جرنلسٹ کی ڈیجیٹل ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں جس کی رائے ان کی رائے سے مُختلف ہو، بغیر دلیل کے جھوٹ بولتے ہیں، بُہتان لگاتے ہیں، گندی گالیاں نکال کر اپنی اصلیت دکھاتے ہیں، دباؤ ڈالتے ہیں تا کہ وہ شخص اپنے راستے سے ہٹ جائے، میں 32 سال سے آئین اور سویلین سُپریمیسی کی سائڈ پر کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ یہ ڈیجیٹل حملے، جھوٹے الزام اور گالیاں مُجھے اپنے راستے سے نہ پہلے کبھی ہٹا سکے اور نہ آئندہ

https://twitter.com/x/status/1827649382369345697
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Yeah to hai hi ganju ka akhri tatta, who can forget his ugly face standing behind ganju singh when he prematurely announced his win in elections in 2013 where he openly begged the boots that he wants 2/3rd majority
 

Bani Adam

Senator (1k+ posts)
آزاد، غیر جانبدار، باکردار صحافت پر بدنما داغ. یہ ابصار عالم نہیں بلکہ جاتی امرا، ایسٹ ویسٹ سنٹر ہوائی، نیمین اور ابرامس فاؤنڈیشنز بول رہے ہیں

اسکو تکلیف ابھی تک یہ ہے کہ اس سے ٢٠١٧ کا پندرہ لاکھ ماہانہ وظیفہ بمعہ مفت میڈیکل، رہایش، ٹی ایے ڈی ایے بدمعاشی کیوں چھن گئی. جاؤ باؤ جی کی مالش کرو اسکو جاتی امرا کی تجوری سے ہڈی ڈالیں اگر ڈال سکتے ہیں

btw, Forum colleague Urooj_lbw had called him "Phitkaar Alam" 10 years ago
Absar-Alam-Nawaz-Manmohan-meeting-2013.jpg
Absar-Alam-Nawaz-Raiwind-election-night-2013.jpg

Absar-Alam-Maryam-2021.jpg

Absar-Alam-Nieman-2005.jpg
 

Back
Top