
پی ٹی آئی کارکنان تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی رہائش گاہ سے برآمد ہونے والے سامان اور مشتعل پی ٹی آئی کارکنان کی ویڈیو شیئر کردی، ٹویٹ میں لکھا تحریک انصاف کے کارکنان سیاسی نہیں ہیں، یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1637381971381833728
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد سچ کو جھٹلانا مشکل ہے، یہ سیاسی کارکن نہیں ہیں، بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، عمران خان ریاست کی رٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کارکنان ان کالعدم تنظیموں سے لئے گئے ہیں جنہیں عمران خان ہمیشہ سپورٹ کرتے آئے ہیں، ثبوت اپنا بیانیہ خود بناتا ہے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ریاست حرکت میں آئے۔