اسکائپ 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔
اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو بائیس سال کی طویل سروس کے بعد آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کے اپنے دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم "مائیکروسافٹ ٹیمز" کی مقبولیت کے بعد کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ ٹیمز میں وہ تمام خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو اسکائپ میں موجود تھیں، جیسے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ کی خدمات، جن سے صارفین مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں ٹیمز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی اب اپنی توجہ "مائیکروسافٹ ٹیمز" پر مرکوز کر رہی ہے اور صارفین کو اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسکائپ کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں، تاہم اسکائپ فار بزنس فیچر اب بھی دستیاب رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/mkH3Cs8t/skype.jpg