
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے بھجوایا گیا خفیہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری نے وصول کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ٹویٹر پر چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری کی جانب سے خفیہ خط وصول کیے جانے سے متعلق لیٹر شیئر کیا اور کہا کہ میری ہدایات پر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجوایاگیا خفیہ سیل شدہ مراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خط میں واضح طور پر لکھاہواہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کاسامناہوگا، ہمیں معزز عدالت عالیہ سےمیمو گیٹ طرز کمیشن بناکر انکوائری کی امیدہے۔
https://twitter.com/x/status/1513839348285796359
قومی اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھجوائے گئے خط کے ساتھ منسلک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام اسپیکر کی ہدایات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے سامنے لائے گئے خفیہ خط کو معزز چیف جسٹس کی جانب بھجوایا دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے اس خط کو12 اپریل 2022 کو سیکرٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے وصول کیا ہے جس کا ثبوت اس لیٹر پر بھی موجود ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5scleeterwasool.jpg