اسپیکر قومی اسمبلی اپنے طرزعمل اور بیانات کے باعث جانبدار ہیں، شہبازشریف

15shahbazasadqaiser.jpg

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیانات اور طرزِعمل سے جانبدار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے، یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1502930833686028291
شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث جانبدار ہوگئے ہیں، ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے، اور یہ ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن سرتوڑ کوشش کر رہی ہے اور اس کے کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا چینلز پر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی جانبدار سمجھتی ہے اور وزیراعظم کو ہٹانے کے بعد انہیں بھی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے جب سلیم صافی نے سربراہ پی ڈی ایم سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا مقصد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانا ہے باقی فیصلے اس کے بعد ہوں گے۔
 

Back
Top