اسپتال ملازم نے والد کےعلاج کیلئے آنےوالی خاتون کوزیادتی کانشانہ بنا ڈالا

10oicssrapapcase.png

پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک ملازم نے والد کے علاج کیلئے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور میں مبینہ طور پر خاتو ن سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے پی آئی سی کے ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال ملازم نے والد کے علاج کیلئے آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،ملزم نے والد کے آپریشن کروانے کا بہانہ بنا کر فون کیا اور اسپتال کی دوسری منزل پر بلایا اور ایک کمرے میں لے جاکر باہر سے تالا لگادیا ۔

پولیس کے مطابق خاتون والد کے بائی پاس آپریشن کیلئے ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں موجود ہے، ملزم نے جلد بائی پاس آپریشن کروانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو اپنے جال میں پھنسایا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہےجبکہ خاتون کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Back
Top