
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہےجس میں شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق مرکزی بینک نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے شرح سود کو 15 فیصد پربرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں 525 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے ، درآمدات کم کرنے کیلئے کچھ عارضی اقدامات کیے گئےہیں، آئندہ مالی سال کیلئے مضبوط مالیاتی منصوبہ بنالیا گیا ہے امید ہے آج کیے جانے والےا قدامات مستقبل میں معاشی نظام پر بہتر اثرات مرتب کریں گے۔
واضح رہے کہ پچھلی بار اسٹیٹ بینک نے شرح سود15 میں 1اعشاریہ25 فیصد اضافہ کرتے ہوئے شرح سود کو 15 فیصد پر مقرر کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14sbpmonitryplictilaan.jpg