اسلحہ سمیت ویڈیو ٹویٹ کرنے پر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نے تنقید پرمعافی مانگ لی

ptiahahsaiah.jpg

تحریک انصاف کے پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق تنقید کی زد میں، میاں عباد فاروق نے معافی مانگ لی لیکن کیا نیا تنازعہ کھڑا کردیا

میاں عباد فاروق کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں ایمبیسی سے باہر نکلا ہوں تو میں نے دیکھا کہ پورے پاکستان میں طوفان مچا ہوا ہے، میری ویڈیو کسی ایڈیٹر نے وائرل کردی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری سوشل میڈیا ٹیم میں 14 سے 15 لوگ ہیں انکے میرے اکاؤنٹ کی رسائی ہے،میرے ایڈیٹر نے ویڈیو کوئی اور اپلوڈ کرنی تھی کرکوئی اور کردی ۔
https://twitter.com/x/status/1654074178184654849
میاں عباد فاروق نے مزید کہا کہ میں نے فون پر اسکی اچھی چھترول کردی ہے، اب میں واپس جاکر اسے مرغا بناؤں گا۔

اس سے قبل میاں عباد فاروق کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ ہوئی تھی جس میں میاں عباد فاروق کو اسلحہ سمیت چلتے پھرتے دیکھاجاسکتا ہے، ٹویٹ کا کیپشن یہ تھا کہ میاں عباد فاروق صبح سویرے اپنے فارم ہاؤس سے حلقے کی جانب روانہ
https://twitter.com/x/status/1654049068505546753
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد عباد فاروق نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کروادی، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اسکو ٹکٹ کس نے دیا یا دلوایا پتہ کریں کل ایم پی بن گیا تو اس نے تو زندہ نگل جانا عوام کو
Fv-RK2-Ama-QAEQL0-W.jpg


سوشل میڈیا صارفین نے میاں عباد فارق کو چھچھورا، نودولتیا قراردیا
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
just wanted to add k is mulk ka ghareeb tabka bhi vote sirf isi ko daita tha jisk pass asleha hota tha... but this has changed and ghareen kya ameer kya sub IK k peechey pagal hue phirtey hein.
 

Back
Top