ارب پتی برطانوی گلوکار و اداکار ڈینی لیمبو اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ المکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ارب پتی برطانوی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے بیش قیمتی گاڑی لیمبر گینی کی انسیت میں اپنا نام ڈینی کیرن سے ڈینی لیمبو رکھ لیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1752994818278768693
ڈینی لیمبو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں کسی ضروری کام سے سعودیہ عرب گیا تھا، کام جلدی ختم ہوگیا جس کے بعد میری مکہ میں ایک شخص سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مجھے ایک روحانی اور جذباتی سفر کی طرف گامزن کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب میں ایک مسلمان کے طور پر لندن واپس آیا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/danny-lamu-umrah.jpg