
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ڈچ سیاستدان ملعون گیرٹ ولڈرکی جانب سے توہین آمیز ٹویٹس پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ولڈر کی جانب سےتوہین آمیز ٹویٹس کے خلاف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا۔
عدالتی فیصلے میں وزارت آئی ٹی اور پی ٹی آے کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی اور کہا گیا کہ مناسب اقدامات کیلئے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے، حکومت سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی تشہیر روکنے کیلئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
https://twitter.com/x/status/1525430221406883840
عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے، ملعون گیرٹ ویلڈر مسلسل توہین آمیز ٹویٹس کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہا ہے جس کی ر وک تھام کیلئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ناگزیر ہوگیا ہے،وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھائے ،عدالت اس سے قبل بھی گستاخانہ مواد کے خلاف دونوں اداروں کو ہدایات دے چکی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں درخواست کو ریپریسنٹیشن بنا کر وزارت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھجوانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے ڈچ سیاست دان کی جانب سے توہین آمیز ٹویٹس پر ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروانے اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی استدعا کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ihsgeertwilder.jpg