اسلام آباد کے شہریوں کیلئے برتھ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ بننے کا سلسلہ معطل

passor11h1.jpg


پاکستان کے شہری جہاں ایک طرف مہنگائی سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف انہیں سرکاری اداروں میں ریلیف ملنے کے بجائے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے لیے پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ بنانے کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی سروسز کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کی طرف سے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کی سروسز معطل کرنے کے فیصلے کو نادرا کا 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہونا بتایا جا رہا ہے جسے محکمے کی نااہلی قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اجراء کرنے کا سلسلہ پچھلے ایک ہفتے سے رکا ہوا ہے قٹس انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی میانوالی میں بھی شہری اموات کے اندراج، پیدائش کے اندراج اور کمپیوٹرائزذ نکاح کی نقل حاصل کرنے کیلئے ایک ہفتہ سے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں۔نادرا آفس کی طرف سے میونسپل کمیٹی کی ویب سائٹ آئی ڈی کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے ویب سائٹ بند ہے جس کی وجہ سے ریکارڈ روم اندراج آفس میونسپل کمیٹی میں کام بالکل ٹھپ ہو چکا ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہے۔ شہری ہر روز پیدائش واموات کی نقل لینے کے لیے میونسپل کمیٹی کے آفس میں ہر روز آتے ہیں مگر انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ ویب سائٹ آئی ڈی بند پڑی ہوئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے بعد لیمینیشن پیپر کے اجرا کے بعد اب پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس میں سیاہی بھی ختم ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ آفس میں سیاہی ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس نارمل اور فوری پاسپورٹ پرنٹ نہیں کر سکے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ لیمینیشن پیپر کے معاملے نے پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں پہلے ہی تاخیر کی ہے اور اگر محکمہ کے اعلیٰ افسران سیاہی کی کمی کو پورا نہیں کرتے ہیں تو عام اور فوری دونوں پاسپورٹ پرنٹ نہیں کیے جائیں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جو حکومت اپنے ملک کے دار الحکومت کے شہریوں کی پیدائش اور اموات کا اندراج تک نہیں کر سکتی اس پر لعنت ہو اور خدا قہر نازل ہو
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

جو حکومت اپنے ملک کے دار الحکومت کے شہریوں کی پیدائش اور اموات کا اندراج تک نہیں کر سکتی اس پر لعنت ہو اور خدا قہر نازل ہو
AMEEN, MUNEERAY MISTRY SAMIT.
 

Back
Top