
تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی والدہ کے اعلان کے بعد اسلام آباد پولیس نے پھرتیاں دکھانا شروع کردی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی والدہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ شہید ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کروانا چاہتی ہیں۔
تاہم اسلام آباد پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے اسلام آباد کےتھانہ رمنا میں ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1600137127014137857
اسلام آباد پولیس نے مقدمے میں دفعہ 302 شامل کی ہے،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، یعنی اسلام آباد پولیس نے والدہ یا خاندان کے کسی افراد کے بجائے سرکار کی مدعیت میں یہ مقدمہ درج کیا ہے اور ایف آئی آر کی کاپی فی الحال سیل کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شہید ارشد شریف کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ میرا بیٹاقتل ہوا ہے لہذا میری مدعیت میں ہی مقدمہ درج ہوگا اور ایف آئی آر میں وہ دفعات شامل کی جائیں جن کا ذکر انہوں نے اپنی درخواست میں کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17isbphurtian.jpg