
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے خود کش دھماکے میں ملوث 10 دہشت گردوں پر مشتمل پورا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد دھماکے کےبعد پولیس اور حساس اداروں کوایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے،جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد اسلام آباد دھماکےکا پورا نیٹ ورک چلارہے تھے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے،پولیس اور حساس اداروں کی شاندار کامیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات وفاقی وزیر داخلہ خود قوم کے سامنے رکھیں گے اور دہشت گردوں کے حوالے سےانفارمیشن بھی شیئر کریں گے۔
یادرہے کہ 23 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1610539592536719361
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5islamabadlast.jpg