اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، چیف جسٹس کا سیکرٹری بھی غیر محفوظ

amir-farooaqh.jpg

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم نا رک سکے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سیکرٹری بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نا رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی، کیپٹل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

دارالحکومت میں جرائم کی تشویشناک صورتحال پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے بھی ایک کیس کی سماعت کے دوران سوال اٹھائے اور کہا کہ دارالحکومت میں اس وقت اسٹریٹ کرائمز کی جو شرح ہےماضی میں اتنی کبھی نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک سینئر افسر کے ساتھ بھی واردات ہوچکی ہے، اور تو اور میرے سیکرٹری شام کو واک کرنے نکلے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی لوٹ لیا۔

خیال رہےکہ چند روز قبل اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں ایک لڑکی کے ساتھ چند افراد نے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ناتجربہ کار ڈاکو تھے اسلیے سیکریٹری پر ہی ہاتھ ڈال سکے . ان ڈاکوؤں کو آئیندہ چیف جسٹس پر ہاتھ ڈالنے کے لیے ٹریننگ کی ضرورت ہے . سر دست ان دو ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں سے کسی ایک میں جلد از جلد رجسٹرڈ ہونے کے لیے فارم حاصل کریں
مریم نواز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جاتی امراء لاہور
بلاول زرداری ٹریننگ سنٹر بلاول ہاؤس کراچی
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

jub tak judge ki betiy ya maan ko coda nahiyn jata judge actiom nahiyn leyta- aaj secretary ko loota giya hey- koyi action nahiyn hoga​

 

Back
Top