اسلامی کلینڈر پر غور کریں

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
@Knowledge Seeker
یزید کے بارے میں اہلسسنت کا موقف بلکل واضح ہے، مگر افسوس یہ ہے کے کچھ نام نہاد مولوی اور ڈاکٹرز شیعہ مکتبہ فکر سے داد وصول کرنے کے لئے انکے راگ میں راگ الاپتے ہیں. اور ان تمام حدود کو پامال کرتے ہیں جو اعتدال کا منہج انسے تقاضہ کرتا ہے. کیا حضرت حسین اور یزید کے معاملے میں اعتدال دین کا تقاضہ نہیں؟ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کے اہلسنت بھی شیعہ حضرات کی طرح یزید اور پھر یزید کی آڑ میں حضرت معاویہ (رضی الله عنہ) اور آگے جا کے پھر خلفاالراشدین پر تبرّا کریں؟ کیا گزرے ہووے لوگوں پر لعنت ملامت کرنا دین ہے؟ پھر خاص طور پر جب کے ایک ہی شخصیت کے جس ک بارے میں تاریخ تضادات سے بھری پڑی ہو...کیا خاموشی بہترین راہ نہیں؟ کیا ہم سے اس قصّے ک بارے میں سوال ہوگا قیامت والے دن؟ ہر گز نہیں تو پھر ہم یزید کو برا بھلا کہ کے کیوں اپنے آپ کو فتنے میں ڈالیں؟ بات صرف اتنی ہی ہے کے جن تاریخ کی کتابوں سے آپ اس قصّے کی تفصیلات لیتے ہیں انہی کتابوں میں یزید کے مناقب بھی بیان ہوے ہیں. اس لئے ہمارے لئے اعتدال کی راہ یہ ہے کے ہم خاموش رہیں اور یزید کا معاملہ الله کے سپرد کردیں. باقی جہاں تک حضرت حسین (رضی الله عنہ) کا تعلق ہے تو انسے محبّت ہمارے ایمان کا حصّہ ہے. ہم اس پورے قصّے میں حضرت حسین (رضی الله عنہ) کو معصوم اور مظلوم سمجھتے ہیں. اور الله سے دعاکرتے ہیں کے الله ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطافرماے. آمین.

Our attitude towards Yazeed ibn Mu’aawiyah
I heard of this person Yazeed Ibn Muawiyah. I heard that he once a calipha of the muslims and he was a drunken sadistic person, who was not really a muslim. Is this true? Please tell me his story. Thank you and may allah bless you.​

Praise be to Allaah.

His name was Yazeed ibn Mu’aawiyah ibn Abi Sufyaan ibn Harb ibn Umayaah al-Umawi al-Dimashqi.

Al-Dhahabi said: he was the commander of that army during the campaign against Constantinople, among which were people such as Abu Ayyoob al-Ansaari. Yazeed was appointed by his father as his heir, so he took power after his father died in Rajab 60 AH at the age of thirty-three, but his reign lasted for less than four years.

Yazeed is one of those whom we neither curse nor love. There are others like him among the khaleefahs of the two states (Umawi/Umayyad and ‘Abbaasi/Abbasid) and the governors of various regions, indeed there were some among them who were worse than him. But the issue in the case of Yazeed is that he was came to power forty-nine years after the death of the Prophet SAWS (peace and blessings of Allaah be upon him); it was still close to the time of the Prophet and some of the Sahaabah were still alive such as Ibn ‘Umar who was more entitled to the position than him or his father or his grandfather.

His reign began with the killing of the martyr al-Husayn and it ended with the battle of al-Harrah, so the people hated him and he was not blessed with a long life. There were many revolts against him after al-Husayn, such as the people of Madeenah who revolted for the sake of Allaah, and Ibn al-Zubayr.

(Siyar A’laam al-Nubalaa’, part 4, p. 38)

Shaykh al-Islam Imam Ibn Taimiya (Rahimahullah) described people’s attitudes towards Yazeed ibn Mu’aawiyah, and said:

The people differed concerning Yazeed ibn Mu’aawiyah ibn Abi Sufyaan, splitting into three groups, two extreme and one moderate.

One of the two extremes said that he was a kaafir and a munaafiq, that he strove to kill the grandson of the Prophet SAWS (peace and blessings of Allaah be upon him) to spite the Messenger of Allaah and to take revenge on him, and to avenge his grandfather ‘Utbah, his grandfather’s brother Shaybah and his maternal uncle al-Waleed ibn ‘Utbah and others who were killed by the companions of the Prophet SAWS (peace and blessings of Allaah be upon him), by ‘Ali ibn Abi Taalib and others on the day of Badr and in other battles – and things of that nature. To have such a view is easy for the Raafidis who regard Abu Bakr, ‘Umar and ‘Uthmaan as kaafirs, so it is much easier for them to regard Yazeed as a kaafir.

The second extreme group think that he was a righteous man and a just leaderr, that he was one of the Sahaabah who were born during the time of the Prophet and were carried and blessed by him. Some of them give him a higher status than Abu Bakr and ‘Umar, and some of them regard him as a prophet. Both views are obviously false to one who has the least common sense and who has any knowledge of the lives and times of the earliest Muslims. This view is not attributable to any of the scholars who are known for following the Sunnah or to any intelligent person who has reason and experience.

The third view is that he was one of the kings of the Muslims, who did good deeds and bad deeds . He was not born until the caliphate of ‘Uthmaan. He was not a kaafir but it was because of him that the killing of al-Husayn happened, and he did what he did to the people of al-Harrah. He was not a Sahaabi, nor was he one of the righteous friends of Allaah. This is the view of most of the people of reason and knowledge and of Ahl al-Sunnah wa’l-Jamaa’ah.

Then they divided into three groups, one which cursed him, one which loved him and one which neither cursed him nor loved him. This is what was reported from Imaam Ahmad, and this is the view of the fair-minded among his companions and others among the Muslims. Saalih ibn Ahmad said: I said to my father, some people say that they love Yazeed. He said, O my son, does anyone love Yazeed who believes in Allaah and the Last Day? I said, O my father, why do you not curse him? He said, O my son, when did you ever see your father curse anybody?

Abu Muhammad al-Maqdisi said, when he was asked about Yazeed: according to what I have heard he is neither to be cursed nor to be loved. He said, I also heard that our grandfather Abu ‘Abd-Allaah ibn Taymiyah was asked about Yazeed and he said: we do not deny his good qualities or exaggerate about them. This is the fairest opinion.

Majmoo’ Fataawa Shaykh al-Islam, part 4, p. 481-484

Islam Q&A
Sheikh Muhammed Salih Al-Munajjid
 
Last edited:

Knowledge Seeker

Senator (1k+ posts)
@such bolo

Let me repeat my earlier post first so you could let me know which part of my post offended you so much that you had to come up with clarification??

Knowledge Seeker said:
There are very useful lectures of Maulana Tariq Jamil and Maulana Ishaq regarding this subject in following thread.

Lectures of Maulana Tariq Jamil and Maulana Ishaq

Unfortunately, there is extreme minority group exist in Sunni School of thought who has gone on such an extreme for refuting Shia School of thought regarding battle of Karbala that they not only admire Yazid as hero and justify his crimes but also declare Imam Hussain's (May Allah be Pleased with him) actions contrary to Islam.

May Allah give them Hidayah and fill their hearts with the love of Imam Hussain (May Allah be Pleased with him) instead of Yazid.

Now if you are one of those people of extremist Yazid lover minority group about whom I had mentioned in my last post then please don't hesitate to open up yourself and mention it here???

As you should understand that there is no justification for those lovers and advocates of Yazid mentioned in my last post based on fatwa in your post so keep your emotions cool, sit back and relax.

@Knowledge Seeker
یزید کے بارے میں اہلسسنت کا موقف بلکل واضح ہے، مگر افسوس یہ ہے کے کچھ نام نہاد مولوی اور ڈاکٹرز شیعہ مکتبہ فکر سے داد وصول کرنے کے لئے انکے راگ میں راگ الاپتے ہیں. اور ان تمام حدود کو پامال کرتے ہیں جو اعتدال کا منہج انسے تقاضہ کرتا ہے. کیا حضرت حسین اور یزید کے معاملے میں اعتدال دین کا تقاضہ نہیں؟ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کے اہلسنت بھی شیعہ حضرات کی طرح یزید اور پھر یزید کی آڑ میں حضرت معاویہ (رضی الله عنہ) اور آگے جا کے پھر خلفاالراشدین پر تبرّا کریں؟ کیا گزرے ہووے لوگوں پر لعنت ملامت کرنا دین ہے؟ پھر خاص طور پر جب کے ایک ہی شخصیت کے جس ک بارے میں تاریخ تضادات سے بھری پڑی ہو...کیا خاموشی بہترین راہ نہیں؟ کیا ہم سے اس قصّے ک بارے میں سوال ہوگا قیامت والے دن؟ ہر گز نہیں تو پھر ہم یزید کو برا بھلا کہ کے کیوں اپنے آپ کو فتنے میں ڈالیں؟ بات صرف اتنی ہی ہے کے جن تاریخ کی کتابوں سے آپ اس قصّے کی تفصیلات لیتے ہیں انہی کتابوں میں یزید کے مناقب بھی بیان ہوے ہیں. اس لئے ہمارے لئے اعتدال کی راہ یہ ہے کے ہم خاموش رہیں اور یزید کا معاملہ الله کے سپرد کردیں. باقی جہاں تک حضرت حسین (رضی الله عنہ) کا تعلق ہے تو انسے محبّت ہمارے ایمان کا حصّہ ہے. ہم اس پورے قصّے میں حضرت حسین (رضی الله عنہ) کو معصوم اور مظلوم سمجھتے ہیں. اور الله سے دعاکرتے ہیں کے الله ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطافرماے. آمین.

It is not fair my dear.One way, you are emphasizing to adopt the balanced approach but on the other hand, your comments about Muslim Scholars like Maulana Tariq Jamil, Maulana Ishaq and others are way out of balance??
 
babadeena

Minister (2k+ posts)
@Knowledge Seeker,

If Quran says that "past people" account is with their Lord. You(the present people) will not be asked
concerning what the past people used to do(in their times). So that settle everything and that Principle
includes everyone. May I draw your attention once again that while framing this Principle, Allah(SWT)
gave the examples of those personalities, that the ones whom we are discussing, are no-where
even nearer to them. So what Yazid did or did not, or What Imam Hussain, Hasan, Ali(rzt) etc
did or did not, their account is with Allah. Our elevation of somes and degration of somes definitely
are not going to be our "good deeds". Let Allah mighty will decide. We should worry about out
own deeds. Would that if everyone understands and adopts this Principle then good-bye to
all sects and firqas and whatever.
 
I agree with your above comments to some extent. One thing which is very important in this regard is that our Beloved Prophet (pbuh), his companions, and people of his household can not be taken just as "past people" because their status and virtues are well established in Islam and Allah has elevated the level of those personalities so if some persons or any group will try to do their character assassination then we should not keep silent based on this philosophy that we are not accountable for them or we will not be asked about them in the day of judgement.

This is very typical style of Yazid lovers and advocates that first they try to drag the subjects of battle of Karbala or other crimes of Yazid into Shia -Sunni differences and secondly, they bring the Questions of the day of Judgment into this discussion. Just have some patience and you will notice it afterwards.

Anyway, I know that your above post is not specific to the matter of Yazid only so don`t get offended with my above paragraph.
 
Companions and his house hold people are and will not be equated to Ibrahim, Ismail, Jacob, (as). These Prophets(as) are
as beacons of Guidance and their credentials and stature certified in Quran. About these Personalities, the divine "PRINCIPLE"
in Quran was framed. So any one who argues about past personalities, whether be "companions or house people (ahulil Bait)",
then makes them as a matter of dispute/differences/sects among the believers, IS CLEAR CUT NEGATING THE COMMANDAMENT OF ALLAH, and
as per quran, "when believers have been told about a thing by Allah, and they act in contrary, then such people, according to
Quran, fall into the category of ZALMEEN". Their sequel is, and of course will be terrible.
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
بسم الله الرحمٰن الرحیم....میرے بھائی میں نے کب مولانا اسحٰق اور مولانا طارق جمیل کے بارے میں کہا کہ انہوں نے شیعہ نوازی کی ہے. میں نے تو در حقیقت انھیں سنا بھی نہیں اور نہ ہی سننا چاہتا ہوں. میرا مدّعا صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ کے یزید پہ لعن تعن اہلسنّت کا شیوہ نہیں اور جو شخص بھی اس فعل قبیح کا مرتکب ہوگا اسے الله کے آگے جواب دہ ہونا ہے.

یزید کے مخالفین ان دلائل کا سہارا لیتے ہیں جو کتب تاریخ میں یزید کی مخالفت میں وارد ہووے ہیں اور وہ ان دلائل کو صحیح جانتے ہیں جب کے یہ دلائل بلا سند اور انتہائی ضعیف اور موضوع ہیں. اور ساتھ ہی ساتھ یزید کی تعریف میں بیان کی گی باتوں سے صرف نظر کرلیا جاتا ہے. جو کے شیعی انداز ہے اور انصاف کے تقاضوں کے برخلاف ہے .

اور اسی طرح جب لوگ یزید سے محبت کا اظہار کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں وہ اسی طرح من پسند دلائل کو بنیاد بناتے ہیں اور یہ بات بھول جاتے ہیں کے یزید صحابی نہ تھا کے جسسے محبت ہمارے ایمان کا حصّہ ہو اور نہ ہی ہم سے اس کے بارے میں پوچھا جائیگا. مزید نہ ہی یزید کا دور مکمّل طور پہ کوئی سنہری دور تھا جب کہ اس کے دور میں انتہائی افسوس ناک واقعات ظہور پذیر ہووے.

کتب تاریخ سے جو تفصیلات ملتی ہیں انسے آپ کسی بھی حتمی فیصلے تک نہیں پونہچ سکتے اس پورے سانحے میں سبائی اور شیعی سازش واضح ہے، کوفیوں کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں. . مگر اس واقعے پہ ماتم کرنے والے کوفیوں کے کردار کا تذکرہ تک نہیں کرتے کے جن کی بیوفائی پہ کوئی اختلاف نہیں اور درحقیقت مسلم بن عقیل کو قتل کرنے والے، امام حسین کو دھوکہ دے کے کوفہ بلانے والے اور پھر حضرت حسین کے یزید پہ اعتماد کو اپنے لئے خطرہ محسوس کر کے حضرت حسین کو کربلا کے میدان میں شہید کرنے والے یہی کوفی ہیں. یہے وجہ ہے کہ اس سانحے میں بچ جانے والے افراد نے مجرم کوفیوں کو ٹھرایا اور انھیں کو قاتل کہا جو تاریخ کی تقریبآ ہر کتب میں موجود ہے حتیٰ کے شیعہ مورخین نے بھی یہی بیان کیا ہے. اگر آپ چاہیں گے تو میں انشااللہ حوالے بھی پیش کر سکتا ہوں. .

یزید سے محبت نہ کرنے کا مطلب یزید سے نفرت یا اس پہ لعن طعن نہیں اور یزید سے نفرت نہ کرنے کا مطلب یزید سے محبت نہیں.
 
Last edited:

Knowledge Seeker

Senator (1k+ posts)
@ Such bolo

First of all, both of us belong to sunni School of thought so if you want to discuss this matter then please stick to the sunni point of view only and leave aside what stand, the Shia school of thought has about Yazid.

such bolo said:
بسم الله الرحمٰن الرحیم....میرے بھائی میں نے کب مولانا اسحٰق اور مولانا طارق جمیل کے بارے میں کہا کہ انہوں نے شیعہ نوازی کی ہے. میں نے تو در حقیقت انھیں سنا بھی نہیں اور نہ ہی سننا چاہتا ہوں.

بھائی جب آپ نے میری پوسٹ میں بیان کردہ تقاریر کو سنا ہی نہیں تو پھر میری پوسٹ میں کیا بات آپ کو غلط لگی جو آپ مجھے مخاطب کر کے یزید کے بارے میں وضاحت کرنے پر مجبور ہو گئے ؟

میرا مدّعا صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ کے یزید پہ لعن تعن اہلسنّت کا شیوہ نہیں اور جو شخص بھی اس فعل قبیح کا مرتکب ہوگا اسے الله کے آگے جواب دہ ہونا ہے.
پہلے یہ بات طے ہو جایے کہ یزید کا کردار اور اس کے دور حکومت کے بارے میں سنی حضرات کا موقف کیا ہے تو پھر بات کریں گے کہ یزید لعنت کا مستحق تھا یا نہیں . تو میرے بھائی ذرا صبر سے کام لیں.
کیا آپ میری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جمہور سنی محققین اور محدثین یزید کو فاسق اور ظالم حکمران مانتے ہیں ؟

حضرت شاہ ولی اللہ لکھتے ہیں
اور قرون فاضلہ ( ان صدیوں میں بھی جن کی فضیلت حدیثوں میں موجود ہے ) میں بالااتفاق ایسے لوگ موجود تھے جو کہ منافق یا فاسق تھے. اور ان ہی میں حجاج اور یزید بن معاویہ اور مختار شامل ہیں.
[Hujjat Ul Balagha : Discussion of Manaqib]
such bolo said:

بات صرف اتنی ہی ہے کے جن تاریخ کی کتابوں سے آپ اس قصّے کی تفصیلات لیتے ہیں انہی کتابوں میں یزید کے مناقب بھی بیان ہوے ہیں.
such bolo said:
یزید کے مخالفین ان دلائل کا سہارا لیتے ہیں جو کتب تاریخ میں یزید کی مخالفت میں وارد ہووے ہیں اور وہ ان دلائل کو صحیح جانتے ہیں جب کے یہ دلائل بلا سند اور انتہائی ضعیف اور موضوع ہیں. اور ساتھ ہی ساتھ یزید کی تعریف میں بیان کی گی باتوں سے صرف نظر کرلیا جاتا ہے. جو کے شیعی انداز ہے اور انصاف کے تقاضوں کے برخلاف ہے .

امام حسین (رضی الله عنھ ) کے فضائل اور یزید کے مظالم پر علما ے اہلسنّت کی متعدد کتابیں پچھلی صدیوں میں لکھی گیی ہیں. اگر یزید کی تعریف والی کوئی روایت قابل توجہ ہوتی تو علما ے اہلسنّت کی کتابوں کی واضح تعداد یزید کے فضائل پر دستیاب ہوتیں. کیا حقیقت میں ایسا ہے ؟

علامہ سعد الدین تفتا زانی لکھتے ہیں.
اور حق یہ ہے کہ حضرت حسین رضی الله عنھ کے قتل پر یزید کا راضی ہونا اور اس پر خوش ہونا اور نبی کے اہل بیت کی اہانت کرنا، ان تمام امور کی تفصیلات گو بطریق احاد مروی ہیں لیکن معنی کے لحاظ سے متواتر ہیں
[Sharh al Aqaid al Nasafi : Page 147 ]

شیخ عبدالحق محدث دہلوی لکھتے ہیں.
اس (یزید) کی اہل بیت سے عداوت، اور اہل بیت کی اہانت کے واقعات تواتر معنوی کے درجے تک پہنچ چکے ہیں اور ان کا انکار محض تکلف اور زبردستی ہے.
[Takmeel Al Iman : Page 70 ]

such bolo said:
کتب تاریخ سے جو تفصیلات ملتی ہیں انسے آپ کسی بھی حتمی فیصلے تک نہیں پونہچ سکتے اس پورے سانحے میں سبائی اور شیعی سازش واضح ہے، کوفیوں کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں. . مگر اس واقعے پہ ماتم کرنے والے کوفیوں کے کردار کا تذکرہ تک نہیں کرتے کے جن کی بیوفائی پہ کوئی اختلاف نہیں اور درحقیقت مسلم بن عقیل کو قتل کرنے والے، امام حسین کو دھوکہ دے کے کوفہ بلانے والے اور پھر حضرت حسین کے یزید پہ اعتماد کو اپنے لئے خطرہ محسوس کر کے حضرت حسین کو کربلا کے میدان میں شہید کرنے والے یہی کوفی ہیں. یہے وجہ ہے کہ اس سانحے میں بچ جانے والے افراد نے مجرم کوفیوں کو ٹھرایا اور انھیں کو قاتل کہا جو تاریخ کی تقریبآ ہر کتب میں موجود ہے حتیٰ کے شیعہ مورخین نے بھی یہی بیان کیا ہے. اگر آپ چاہیں گے تو میں انشااللہ حوالے بھی پیش کر سکتا ہوں. .

It is needless to discuss anything related to Shia School of thought so we should just focus on Sunni material regarding matter of Yazid.

If we leave aside the sectarian hatred about Shia School of thought and we sincerely look into academic works of great pious muhaditheen, jurists and fuqah of Sunni School of thought since early centuries then we can easily establish that the vast majority of them considered Yazid as unjust, brutal, and wicked (Fasiq) person.

اگر ایک لمحے کے لئے یہ مان لیا جائے کہ یزید کے علم اور حکم کے بغیر ابن زیاد نے یہ ظالمانہ کاروائی کی مگر جب یزید کو امام حسین (رضی الله عنھ ) اور ان کے ساتھیوں کے قتل عام کا پتا لگا تو اس نے ابن زیاد , شمر اور ابن سعد وغیرہ کے ساتھ کیا کیا؟

Finally, I have request from you that when you reply to my post, Please follow the proper way and quote the parts of my post in your response as you know writing general response is not good practice for healthy discussion.
 
Last edited:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
first of all, both of us belong to sunni school of thought so if you want to discuss this matter then please stick to the sunni point of view only and leave aside what stand, the shia school of thought has about yazid.

بسم الله الرحمان الرحیم ....میں حیران ہوں کے آپ اس پورے معاملے سے شیعت کے کردار کو کیوں علیحدہ کرنا چاہتے ہیں؟؟؟ جب کے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کے اس پورے واقعے میں جتنا مرچ مصالحہ اور جھوٹ اس گروہ نے ڈالا ہے یہی دراصل آج لوگوں کے لئے فتنہ بنا ہوا ہے. آپ یہ بات اچھے طرح جانتے ہیں کے علماحدیث نے شیعہ راویوں کی روایت کو قبول نہیں کیا...آپ جانتے ہیں کیوں؟؟؟ میں بتاتا ہوں ----وجہ یہ ہے کے شیعہ دروغ گو اور جھوٹے تھے، صحابہ اور اہلسنّت سے بغض کی بنا پر انہوں نے ہمیشہ جھوٹ اور مبالغہ آرائی کا سہارا لیا....

ملا علی قاری موضوعات کبیر میں رقمطراز ہیں. "اسی طرح سیدنا معاویہ ، سیدنا عمرو بن العاص اور دیگر بنوامیہ خصوصاامیر یزید، امیر ولید اور سیدنا مروان بن الحکم کی مدحت اور مذمّت کی روایت جھوٹی ہیں. (موضوعات کبیر ص١٠٦)

حافظ ابن کثیر رحمہ الله رقمطراز ہیں "مورخ ابن عساکر نے ابن یزید بن معاویہ کی مذمّت میں جس قدر روایات بیان کی ہیں تمام کی تمام من گھڑت ہیں ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے. (البدایه والنہایہ ص ٢٣١/٨)

مندرجہ بالا انتہائی اہم علمادین کے انتہائی اہم تبصرے اس پورے واقعے کی حقیقت کو بلکل واضح کر رہے ہیں.

مزید یہ کےشیعہ راویوں نے عوام الناس میں بھی اپنے جھوٹ کو خوب عام کیا جس کی بنا پہ آج اہلسنّت کے کچھ گروہ بھی انکے ہمنوا ہوگے. بہرحال اس حقیقت کے باوجود میں آپ کی خواہش پر فلحال شیعہ کے کردار کو زیر بحث نہ لانے کی کوشش کرتا ہوں جو کے انتہائی مشکل ہے.

پہلے یہ بات طے ہو جایے کہ یزید کا کردار اور اس کے دور حکومت کے بارے میں سنی حضرات کا موقف کیا ہے تو پھر بات کریں گے کہ یزید لعنت کا مستحق تھا یا نہیں . تو میرے بھائی ذرا صبر سے کام لیں.

کیا آپ میری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جمہور سنی محققین اور محدثین یزید کو فاسق اور ظالم حکمران مانتے ہیں ؟

حضرت شاہ ولی اللہ لکھتے ہیں
اور قرون فاضلہ ( ان صدیوں میں بھی جن کی فضیلت حدیثوں میں موجود ہے ) میں بالااتفاق ایسے لوگ موجود تھے جو کہ منافق یا فاسق تھے. اور ان ہی میں حجاج اور یزید بن معاویہ اور مختار شامل ہیں.
[hujjat ul balagha : Discussion of manaqib]

میں آپ سے پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کے اہلسنّت نہ تو یزید سے محبت کی بات کرتے ہیں نہ ہی اس پی لعن طعن کو جائز سمجھتے ہیں. بہرحال اس بات سے قطع نظر میں کچھ اور کہنا چاہتا ہوں جو میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں. کے یزید سے نفرت کا دعویٰ کرنے والے گروہ اپنے من پسند دلائل کو بنیاد بناتے ہیں جب کے ان دلائل کی کوئی علمی حیثیت نہیں. اور چوں کے آپ کا تعلق بھی اسی گروہ سے ہے اس لئے میں فلحال اسی موقف کا رد کرتا ہوں اور فلحال محبت کا دعویٰ کرنے والوں کے ذکر سے گریز.

جیسا کے اپنے دعویٰ کیا کے "جمہور سننی محققین اور محدثین یزید کو فاسق اور ظالم مانتے ہیں" ... جب کے میرا یہ دعویٰ ہے کے محدثین نے کبھی اس معاملے میں اپنا کوئی فیصلہ دیا ہی نہیں اور محدثین اپنی طرف سے کبھی کوئی راۓ دیتے ہی نہ تھے بلکے انکی راۓ کی بنیاد ہمیشہ مستند دلیل ہوا کرتی ہے نہ کے عوام میں مشہور باتیں اور بے سند اقوال - جہاں تک محققین کی بات ہے تو انتہائی معذرت کے ساتھ محدثین کی صحت پہ تو میں اور آپ متفق ہو سکتے ہیں مگر محققین کا تعین اور انکی فکری صحت پی اتفاق شاید ممکن نہ ہو. اس لئے انکی بنیاد پی بحث کو آگے بڑھانا شاید نتیجہ خیز نہ ہو.

امام حسین (رضی الله عنھ ) کے فضائل اور یزید کے مظالم پر علما ے اہلسنّت کی متعدد کتابیں پچھلی صدیوں میں لکھی گیی ہیں. اگر یزید کی تعریف والی کوئی روایت قابل توجہ ہوتی تو علما ے اہلسنّت کی کتابوں کی واضح تعداد یزید کے فضائل پر دستیاب ہوتیں. کیا حقیقت میں ایسا ہے ؟

علامہ سعد الدین تفتا زانی لکھتے ہیں.
اور حق یہ ہے کہ حضرت حسین رضی الله عنھ کے قتل پر یزید کا راضی ہونا اور اس پر خوش ہونا اور نبی کے اہل بیت کی اہانت کرنا، ان تمام امور کی تفصیلات گو بطریق احاد مروی ہیں لیکن معنی کے لحاظ سے متواتر ہیں
[sharh al aqaid al nasafi : Page 147 ]
شیخ عبدالحق محدث دہلوی لکھتے ہیں.
اس (یزید) کی اہل بیت سے عداوت، اور اہل بیت کی اہانت کے واقعات تواتر معنوی کے درجے تک پہنچ چکے ہیں اور ان کا انکار محض تکلف اور زبردستی ہے.
[takmeel al iman : Page 70 ]

it is needless to discuss anything related to shia school of thought so we should just focus on sunni material regarding matter of yazid.

if we leave aside the sectarian hatred about shia school of thought and we sincerely look into academic works of great pious muhaditheen, jurists and fuqah of sunni school of thought since early centuries then we can easily establish that the vast majority of them considered yazid as unjust, brutal, and wicked (fasiq) person.

آپ نے اپنی بساط کے مطابق تین حوالے ذکر کِیے ہیں اور یہ تینوں حوالے محدثین کے نہیں بلکے اپنے اپنے مخصوص حلقہ ا اثرکے علماۓدین ہیں.

اب آئے میں آپ کو وہ چند مستند دلائل پیش کردوں کے جو شاید اس مسلے کو سمجھنے میں ہماری رہنمائی کرسکیں.

جیسا کے میں نے پہلے عرض کیا کے یزید سے مطلق شیعہ حضرات نے خوب خوب پروپگنڈہ کیا اور جس میں وہ کامیاب بھی ہووے اور درحقیقت یزید کے خلاف پروپگنڈہ اہلبیت کی محبت میں نہیں بلکے صحابہ اور امہات المومنین کے بغض میں کیا گیا. مگر اگر ہم تاریخ کا مطالعہ بغیر تعصب کے کریں تو شاید ہمارے لئے تصویر واضح ہوسکتی ہے. مثلآ ہم اس پورے واقعے میں اہلبیت کے تاثرات جانے کی کوشش نہیں کرتے. آئے اہلبیت کے تاثرات جانتے ہیں.

حافظ ابن کثیر اپنی معروف ترین کتاب البدیہ والنہایہ میں محمّد بن الحنفیہ (رحمہ الله) جو کے اہلبیت میں سے ہیں اور حضرت حسین (رضی الله عنہ) کے بھائی اور حضرت علی (رضی الله عنہ) کے بیٹے ہیں کا یہ بیان رقم کرتے ہیں جو اس پورے واقعے کو سمجھنے اور یزید کے خلاف پروپگنڈہ کو سمجھنے میں اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے.

"جب عبدللہ بن مطیع نے محمّد بن الحنفیہ کو یزید کی بیعت توڑنے کے لئے مجبور کیا اور انہوں نے جب انکار کیا تو عبدللہ نے کہا "یزید شرابی نوشی، ترک نماز اور کتاب الله کے حکم سے تجاوز کرتا ہے " محمّد بن الحنفیہ نے کہا " تم جن باتوں کا ذکر کرتے ہو میں نے ان میں سے کوئی چیز اس میں سے نہیں دیکھی - میں اس کے پاس رہا بھی ہوں اور قیام بھی کیا ہے. میں نے اسکو ہمیشہ نماز کا پابند، خیر کا متلاشی ، علم دین کا طالب اور سننت کا ہمیشہ پاسدار پایا." پھر یہ بھی کہا کے "کیا تم نے خود اسے شراب پیتے دیکھا ہے؟" اور کہا کے "تم اس چیز کے مطلق کیا گواہی دے سکتے ہو جس کا تمھیں علم نہیں " اس ساری گفتگو کے جواب میں عبدللہ نے کہا " یہ بات ہمارے نزدیک سچ ہے اگر چہ ہم میں سے کسی نے اسے ایسا کرتے نہیں دیکھا" ابن الحنفیہ نے کہا "الله تم سے اس بات کو تسلیم نہیں کرتا وہ تو فرماتا ہے " گواہی انہی لوگوں کی معتبر ہے جن کو اس بات کا ذاتی علم ہو " جاؤ ! میں کسی بات میں تمہارا ساتھ نہیں دے سکتا" .....(البدایه والنہایہ ٢٣٦/٨)

میں سمجھتا ہوں کے ابن الحنفیہ سے زیادہ جو کے حضرت حسین (رضی الله عنہ) کے بھائی ہیں سے زیادہ کسی کا بیان معتبر نہیں ہوسکتا....

آپ نے یزید پہ لعن طعن کے جواز کے لئے دعویٰ تو محدثین کا کیا مگر حوالہ پیش نہیں کیا آئے میں آپ کو عظیم محدث حافظ عبدالغنی بن عبد الواحد مقدسی (رحمہ الله ) (صاحب عمدہ الاحکام) کی بات پونھچا دوں. جب انسے یزید کی خلافت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہون نے کہا " یزید کی خلافت صحیح تھے...چنانچہ بعض علما کا کہنا ہے کے ساٹھ صحابہ کرام (رضوان الله علیہ اجمعین ) نے یزید کی بیعت کی تھے جن میں عبدللہ بن عمر (رضی الله عنہ ) بھی شامل تھے. (ذیل طبقات الحنابلہ لا ابن رجب ٣٤/٢)
مزید آپ عبدللہ بن عمر کا موقف یزید کی بیعت سے متعلق صحیح بخاری کتاب الفتن حدیث نمبر ٧١١١ میں پڑھ سکتے ہیں.

حضرت حسین کے اپنے صاحبزادے حضرت زین العابدین (رحمہ الله ) نے بھی یزید کی بیعت توڑنے سے گریز کیا تھا... (البدیہ والنھایہ ٢١٨/٨)

یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کے دو صحابہ جن میں عبدللہ بن زبیر (رضی الله عنہ ) شامل تھے نے یزید کی بیعت نہیں کی تھے---- اور حضرت حسین (رضی الله عنہ ) نے بھی مگر حضرت حسین (رضی الله عنہ) کوفہ کے سفر کے دوران یزید کی بیعت پہ رضامند ہوگے تھے. جیسا کے حضرت حسین (رضی الله عنہ) کے اس مطالبے سے پتا چلتا ہے جو انہوں نے عمر بن سعد کے سامنے پیش کیا جس کی تفصیل تقریبا ہر کتب تاریخ میں مذکور ہے یہاں تک کے شیعہ کتب نے بھی اس کی وضاحت کی ہے.

حضرت حسین (رضی الله عنہ) کی تین پیشکشیں یہ تھیں

١) مجھے چھوڑ دو میں جہاں سے آیا ہوں ووہیں چلاجاتا ہوں.
٢) مجھے یزید کے پاس جانے دو تاکے میں اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیدوں. یانی اسکی بیعت کرلوں پھر وہ خود میرے بارے میں فیصلہ کرلیگا.
٣) یا مجھے کسی سرحد پر جانے کی اجازت دیدو.

(البدایہ ١٧١/٨، الطبری ٢٩٣/٤)

ایک روایت میں حضرت حسین (رضی الله عنہ) نے الله اور اسلام کا واسطہ دے کر کہا : " مجھے یزید کے پاس لے چلیں میں اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ رکھدونگا. "

(البدایہ ١٧٢/٨ ، الطبری ٢٩٥/٤)

الاصابہ ٧١/٢، تہذیب التھذیب ٣٢٨-٣٨٣/٢، تہذیب تاریخ ابن عساکر ٣٢٥/٤، کامل ابن اثیر٢٨٣/٣. میں بھی کچھ اسی طرح مذکور ہے.

کیا عبدللہ بن عمر، حضرت حسین اور دیگر جلیل القدر صحابہ (رضوان الله اجمعین) نے ایک زانی اور شرابی کے ہاتھ پی بیعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا؟؟؟؟

اگر ایک لمحے کے لئے یہ مان لیا جائے کہ یزید کے علم اور حکم کے بغیر ابن زیاد نے یہ ظالمانہ کاروائی کی مگر جب یزید کو امام حسین (رضی الله عنھ ) اور ان کے ساتھیوں کے قتل عام کا پتا لگا تو اس نے ابن زیاد , شمر اور ابن سعد وغیرہ کے ساتھ کیا کیا؟

آپ کے اس تبصرے سے پتا چلتا ہے کے آپ بطور جج یہ فیصلہ کر رہے ہیں کے یزید براہ راست نہیں تو بلواسطہ ضرور حضرت حسین (رضی الله عنہ ) کے قتل میں ملوث تھا....میرے خیال میں یہ دونوں باتیں غلط ہیں. آئے کچھ تاریخی حقائق پر نظر ڈالیں.

سب سے پہلے امام غزالی (رحمہ الله) کا موقف ، امام غزالی اپنی مشہور تصنیف "احیا العلوم" میں درج فرماتے ہیں:

"اگر سوال کیا جاۓ کے یزید پہ لعنت کرنا جائز ہے کیوں کے وہ حضرت حسین (رضی الله عنہ) کا قاتل ہے یا قتل کرنے کا حکم دینے والا ہے. تو ہم جواب دینگے کے یہ باتیں قطعا ثابت نہیں ہیں اور جب تک یہ باتیں ثابت نہ ہوں اس کے متعلق یہ کہنا جائز نہیں کے اس نے قتل کیا یا قتل کا حکم دیا"

اسی طرح امام غزالی اپنی تصنیف وفیات الاعیان ٤٥٠/٢ میں کچھ یوں گویا ہیں: "باقی امیر یزید کے لئے رحمت کی دعا کرنا (رحمہ الله ) کہنا نہ صرف جائز ہے بلکے مستحب ہے. کیونکہ وہ اس دعا میں شامل ہے جو ہم کرتے ہیں : اللھم اغفر للمومنین والمومنات (اے الله مومن مرد اور اور مومن عورتوں کی مغفرت فرما) اس لئے کے یزید مومن تھا"

یہ تو تھا امام غزالی کا موقف جو انکی ذاتی راے بھی کہی جاسکتی ہے.

تو پھر قاتل کون تھا؟؟؟؟؟

قاتل دراصل کوفی تھے ... جنکے دھوکہ دہی بلکل واضح ہے.

یہی وجہ ہے کے حضرت حسن (رضی الله عنہ) کے صاحبزادے حسن مثنیٰ اور دیگر کے ہر موقعے اور ہر مجلس میں یہے الفاظ تھے: " کوفیو الله تمھیں غارت کرے تم نے پہلے ہمیں خط لکھ کر بلایا اور پھر نہایت بیدردی سے قتل کردیا. "

بازار کوفہ میں سیدہ زینب (رضی الله عنہا ) کا مشہور خطبہ جو اکثر کتب میں مرقوم ہے جس کا ایک اقتباس ملاحظہ کریں: " اے اہل کوفہ! اے غدارو! تمہارے آنسو کبھی نہ تھمیں اور تمہاری فریاد کبھی نہ ختم ہو" (سیره فاطمه الزہرہ ص ٢٦٨)

میرے عزیز یہاں میں نے جو کچھ اپر یزید کی صفائی میں پیش کیا ہے اس کا بلکل مقصد یہ نہیں کے یزید سے محبت ثابت کی جاۓ یا یزید کو حق پر اور حضرت حسین (رضی الله عنہ) کو ناحق ثابت کیا جاۓ یہاں واحد مقصد یزید پہ لعن طعن کرنے والوں کی اصلاح مقصد ہے. اور یہ بتانا مقصد ہے کے جو کچھ اپر بیان ہوا ہے وہ بھی تاریخ کا ایک حصّہ ہے پھر ہم کیوں کر صرف اس حصّے کو لےلیں جو یزید کی مزاممت میں وارد ہوا ہے. اور جیسا کے امام ابن کثیر اور ملا علی قاری کے حوالوں سے ثابت کیا گیا کے اس پورے قصّے میں جھوٹ کی بھرمار ہے. اس لئے ہمیں اپنی عاقبت پی نظر رکھتے ہووے کسی بھی ایسے فتنے میں گرفتار نہیں ہونا چاہیے جس کا نتیجہ ہماری اخروی بربادی پر منتج ہو.

میں ایک دفعہ پھر کہونگا کے یزید دشمنی کی اصل حضرت عثمان (رضی الله عنہ) کی شہادت اور سبائی /یہودی تحریک کی ابتدا کے تنظر میں دیکھی جاۓ. اہلسنّت کو یزید دشمنی سے کوئی فائدہ نہیں. ہاں جنکے مذھب کی بنیاد ہی صحابہ اور بنوامیہ سے بغض ہو انکے لئے یزید پہ لعن طعن ضروری ہے. اہلسنّت نے ہمیشہ ان معاملات میں اعتدال کی راہ اپنائی ہے. اور یہے میرے نصیحت.

جہاں تک شمر اور دیگر کے خلاف کروائی نا کرنے کی منطق ہے. تو میرے بھائی یہ ایک سیاسی مسلہ تھا جسے مذہبی بنادیا گیا. یزید خود دمشق میں موجود تھا اور واقعہ کربلا میں ہوا. یزید کو کیا خبریں پونھچی کیا رپورٹنگ ہوئی تاریخ کی کتب اختلاف سے بھری پڑی ہیں. اگر تھوڑی دیر کے لئے مان بھی لیا جاۓ کے یزید نے کاروائی نہیں کی تو بھی یہ ایک سیاسی غلطی یا کمزوری ہی کہلائےگی نہ کے یزید پہ لعن طعن کی وجہ. یہ بات کچھ اسی طرح ہے جیسے حضرت علی (رضی الله عنہ) سیاسی مشکلات کی وجہ سے قاتلان عثمان کو سزا نہ دے سکے. کیا قاتلان عثمان کو سزا نا دینے کا مطلب حضرت علی کا قاتل ہونا ثابت کرتا ہے؟؟؟؟ (نعوذ با الله)

Last edited:

babadeena

Minister (2k+ posts)
تو میرے بھائی یہ ایک سیاسی مسلہ تھا جسے مذہبی بنادیا گیا
.
Did I read well the above.???Any impartial study of
the events will lead to the same "conclusion".
 
Knowledge Seeker

Senator (1k+ posts)
such bolo said:
آپ یہ بات اچھے طرح جانتے ہیں کے علماحدیث نے شیعہ راویوں کی روایت کو قبول نہیں کیا...آپ جانتے ہیں کیوں؟؟؟
ا
اصول حدیث میں یہ بات واضح ہے کہ جرح و تعدیل کا بنیادی معیار راوی کا ضبط و عدالت ہے علی الاطلاق اس کا مشرب اور مسلک نہیں.
.

ملا علی قاری موضوعات کبیر میں رقمطراز ہیں. "اسی طرح سیدنا معاویہ ، سیدنا عمرو بن العاص اور دیگر بنوامیہ خصوصاامیر یزید، امیر ولید اور سیدنا مروان بن الحکم کی مدحت اور مذمّت کی روایت جھوٹی ہیں. (موضوعات کبیر ص١٠٦)

حافظ ابن کثیر رحمہ الله رقمطراز ہیں "مورخ ابن عساکر نے ابن یزید بن معاویہ کی مذمّت میں جس قدر روایات بیان کی ہیں تمام کی تمام من گھڑت ہیں ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے. (البدایه والنہایہ ص ٢٣١/٨)

مندرجہ بالا انتہائی اہم علمادین کے انتہائی اہم تبصرے اس پورے واقعے کی حقیقت کو بلکل واضح کر رہے ہیں.

مزید یہ کےشیعہ راویوں نے عوام الناس میں بھی اپنے جھوٹ کو خوب عام کیا جس کی بنا پہ آج اہلسنّت کے کچھ گروہ بھی انکے ہمنوا ہوگے. بہرحال اس حقیقت کے باوجود میں آپ کی خواہش پر فلحال شیعہ کے کردار کو زیر بحث نہ لانے کی کوشش کرتا ہوں جو کے انتہائی مشکل ہے.

حضرت ملا علی قاری یا حافظ ابن کثیر کے حوالاجات کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ تمام کی تمام روایات جو یزید کی مذمت میں سنی کتابوں میں موجود ہیں وہ سب من گھڑت اور جھوٹی ہیں اور یہ بات آپ بھی آسانی سے سمجھ سکتے تھے اگر حافظ ابن کثیر کا حوالہ مکمل نقل کر دیتے. میں آپ کے لئے مکمل حوالہ لکھ دیتا ہوں.

ابن عساکر نے یزید بن معاویہ کی مذمّت میں روایات بیان کی ہیں جو سب کی سب موضوع ہیں اور ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں.سب سے بہتر وہ روایت ہے جسے ہم نے اس کے ضعف اسانید اور بعض حصّے کا انقطاع کے باوجود بیان کیا ہے

مزید آپ کی معلومات کے لئے یہ بیان کرنا بھی مفید ہو گا کہ حافظ ابن کثیر نے اپنی اسی کتاب البدایہ و النھایہ میں ہی امام حسین رضی الله عنھ پر ہونے والے یزیدی فوج کے مظالم کو ایک ہیڈنگ (سرخی) قایم کر کے بیان کیا ہے جس کو میں نیچے لکھ دیتا ہوں تاکہ آپ کا اس موضوع پر تمام روایات کو شیعہ مکتبہ فکر کا پروپگنڈہ سمجھنے کا مغالطہ دور ہو سکے.

یہ شہادت کے حالات ہیں جو ان حالات کو سمجھنے والے ائمہ سے اخذ کیے گئے ہیں نہ کہ جس طرح شیعوں کا جھوٹا گمان ہے

اپنی پچھلی پوسٹ میں بھی میں نے اکابر اہلسنّت کا مندرجہ بالا موقف ان روایات کے بارے میں پیش کیا تھا جو کہ آپ نظر انداز کر گیے
.

علامہ سعد الدین تفتا زانی لکھتے ہیں.
اور حق یہ ہے کہ حضرت حسین رضی الله عنھ کے قتل پر یزید کا راضی ہونا اور اس پر خوش ہونا اور نبی کے اہل بیت کی اہانت کرنا، ان تمام امور کی تفصیلات گو بطریق احاد مروی ہیں لیکن معنی کے لحاظ سے متواتر ہیں
[Sharh al Aqaid al Nasafi : Page 147 ]

شیخ عبدالحق محدث دہلوی لکھتے ہیں.
اس (یزید) کی اہل بیت سے عداوت، اور اہل بیت کی اہانت کے واقعات تواتر معنوی کے درجے تک پہنچ چکے ہیں اور ان کا انکار محض تکلف اور زبردستی ہے
.
[Takmeel Al Iman : Page 70 ]

جیسا کے اپنے دعویٰ کیا کے "جمہور سننی محققین اور محدثین یزید کو فاسق اور ظالم مانتے ہیں" ... جب کے میرا یہ دعویٰ ہے کے محدثین نے کبھی اس معاملے میں اپنا کوئی فیصلہ دیا ہی نہیں اور محدثین اپنی طرف سے کبھی کوئی راۓ دیتے ہی نہ تھے بلکے انکی راۓ کی بنیاد ہمیشہ مستند دلیل ہوا کرتی ہے نہ کے عوام میں مشہور باتیں اور بے سند اقوال - جہاں تک محققین کی بات ہے تو انتہائی معذرت کے ساتھ محدثین کی صحت پہ تو میں اور آپ متفق ہو سکتے ہیں مگر محققین کا تعین اور انکی فکری صحت پی اتفاق شاید ممکن نہ ہو. اس لئے انکی بنیاد پی بحث کو آگے بڑھانا شاید نتیجہ خیز نہ ہو.

یہاں بھی آپ کو شدید قسم کا مغالطہ ہوا ہے. مشهور محدث ابن جوزی نے یزید کے مظالم پر ایک مستقل کتاب لکھی ہے. ویسے آپ نے اپنی پچھلی ہی پوسٹ میں حافظ عبدالغنی کو عظیم محدث بتا کر ان کا فیصلہ بھی نقل کیا ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے آپ کا الزام سنی عوام کے بارے میں ان کے من گھڑت روایات سے متاثر ہونے کا تھا مگر اب جب میں نے آپ کو علماے اہلسنت کے حوالہ جات پیش کیے تو آپ نے محققین کی فکری صحت پر بھی شکوک کا اظھار کر دیا. یہاں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ علماے اہلسنّت کا تعلق خواہ محدثین یا محققین کسی بھی طبقے سے ہو ان کا شمار اکابرین اہلسنت میں ہی ہوتا ہے اور جیسا کہ ہم یہاں جمہور علماے اہلسنت کا موقف یزید کے کردار اور اس کے اقدامات بطور حکمران کے سلسلے میں بات کر رہے ہیں لہٰذا ہمیں اکابرین اہلسنت کی علمی قابلیت کے بارے میں اچھا گمان رکھنا چاہییے

آپ نے اپنی بساط کے مطابق تین حوالے ذکر کِیے ہیں اور یہ تینوں حوالے محدثین کے نہیں بلکے اپنے اپنے مخصوص حلقہ ا اثرکے علماۓدین ہیں.

یہ تبصرہ کرنے سے پہلے اگر آپ میری پچھلی پوسٹ غور سے پڑھ لیتے تو ایسی بات کبھی نہ کہتے . میں نے کب اور کہاں کہا تھا کہ میں تینوں حوالہ جات محدثین کے نقل کر رہا ہوں ؟ ویسے آپ کے علم میں اضافے کے لئے یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی کو برصغیر کے تمام بڑے اور اکثریتی سنی مکاتب فکر محدثین میں شمار کرتیں ہیں اور ان کو اس خطے میں سب سے پہلے علم حدیث متعارف کرانے والوں میں شمار کیا جاتا ہے لہٰذا ان اکابرین اہلسنّت کو مخصوص حلقہ اثر کا کہنے سے پہلے آپ اپنے بارے میں تحقیق کر لیتے تو زیادہ اچھا تھا کہ کہیں آپ کا تعلق کسی مخصوص حلقہ اثر سے تو نہیں بہرحال آپ نے انہیں علماے دین میں شمار کیا ہے تو اتنا تو حسن ظن ان کے بارے میں رکھیں کہ یزید کے بارے میں ان کا موقف ان کی علمی قابلیت کی بنیاد پر ہے نہ کہ عام عوام کی طرح کسی جھوٹے پروپگنڈا سے متاثر ہو کر.

اب آئے میں آپ کو وہ چند مستند دلائل پیش کردوں کے جو شاید اس مسلے کو سمجھنے میں ہماری رہنمائی کرسکیں.

حافظ ابن کثیر اپنی معروف ترین کتاب البدیہ والنہایہ میں محمّد بن الحنفیہ (رحمہ الله) جو کے اہلبیت میں سے ہیں اور حضرت حسین (رضی الله عنہ) کے بھائی اور حضرت علی (رضی الله عنہ) کے بیٹے ہیں کا یہ بیان رقم کرتے ہیں جو اس پورے واقعے کو سمجھنے اور یزید کے خلاف پروپگنڈہ کو سمجھنے میں اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے.
"جب عبدللہ بن مطیع نے محمّد بن الحنفیہ کو یزید کی بیعت توڑنے کے لئے مجبور کیا اور انہوں نے جب انکار کیا تو عبدللہ نے کہا "یزید شرابی نوشی، ترک نماز اور کتاب الله کے حکم سے تجاوز کرتا ہے " محمّد بن الحنفیہ نے کہا " تم جن باتوں کا ذکر کرتے ہو میں نے ان میں سے کوئی چیز اس میں سے نہیں دیکھی - میں اس کے پاس رہا بھی ہوں اور قیام بھی کیا ہے. میں نے اسکو ہمیشہ نماز کا پابند، خیر کا متلاشی ، علم دین کا طالب اور سننت کا ہمیشہ پاسدار پایا." پھر یہ بھی کہا کے "کیا تم نے خود اسے شراب پیتے دیکھا ہے؟" اور کہا کے "تم اس چیز کے مطلق کیا گواہی دے سکتے ہو جس کا تمھیں علم نہیں " اس ساری گفتگو کے جواب میں عبدللہ نے کہا " یہ بات ہمارے نزدیک سچ ہے اگر چہ ہم میں سے کسی نے اسے ایسا کرتے نہیں دیکھا" ابن الحنفیہ نے کہا "الله تم سے اس بات کو تسلیم نہیں کرتا وہ تو فرماتا ہے " گواہی انہی لوگوں کی معتبر ہے جن کو اس بات کا ذاتی علم ہو " جاؤ ! میں کسی بات میں تمہارا ساتھ نہیں دے سکتا" .....(البدایه والنہایہ ٢٣٦/٨)

میں سمجھتا ہوں کے ابن الحنفیہ سے زیادہ جو کے حضرت حسین (رضی الله عنہ) کے بھائی ہیں سے زیادہ کسی کا بیان معتبر نہیں ہوسکتا....

آپ کی اس سے بڑی کیا زیادتی ہو گی کہ ایک طرف آپ یزید کے خلاف سنی موقف کو من پسند دلائل پر مبنی ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں اور یہاں آپ یزید کے مناقب بیان کرنے کے شوق میں اتنے ڈوب گئے کہ تحقیق کا دامن ہی چھوڑ دیا اور یہاں اپ نے مستند دلیل کہہ کر ایک ایسے افسانے کو بیان کر دیا جس کے راوی کا ہی کسی کو نہیں معلوم . مزید یہ کہ آپ کی یہ روایت تو حضرت عبدللہ بن مطیع (رضی الله عنھ) جیسے جلیل القدر صحابی کو یزید پر جھوٹی توہمت لگانے والا ثابت کر رہی ہے. آیندہ کوشش کریے گا کہ کسی دلیل کو مستند کہنے سے پہلے اس کی تحقیق کر لیں تاکہ علمی دیانت داری کا میعار برقرار رہے.

آ آئے میں آپ کو عظیم محدث حافظ عبدالغنی بن عبد الواحد مقدسی (رحمہ الله ) (صاحب عمدہ الاحکام) کی بات پونھچا دوں. جب انسے یزید کی خلافت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہون نے کہا " یزید کی خلافت صحیح تھے...چنانچہ بعض علما کا کہنا ہے کے ساٹھ صحابہ کرام (رضوان الله علیہ اجمعین ) نے یزید کی بیعت کی تھے جن میں عبدللہ بن عمر (رضی الله عنہ ) بھی شامل تھے. (ذیل طبقات الحنابلہ لا ابن رجب ٣٤/٢)

اتنا تو آپ کو معلوم ہی ہونا چاہیے کہ اگر کسی حوالہ میں درمیاں کی عبارت نہ پیش کی جائے تو یہ عبارت کا مفہوم تبدیل ہو سکتا ہے لہٰذا اپنی اگلی پوسٹ میں مکمل حوالہ پیش کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ حافظ عبدالغنی ( جن کو آپ نے عظیم محدث لکھا ہے ) نے یہ بات کس تناظر میں کہی ہے.

مزید آپ عبدللہ بن عمر کا موقف یزید کی بیعت سے متعلق صحیح بخاری کتاب الفتن حدیث نمبر ٧١١١ میں پڑھ سکتے ہیں.
حضرت حسین کے اپنے صاحبزادے حضرت زین العابدین (رحمہ الله ) نے بھی یزید کی بیعت توڑنے سے گریز کیا تھا... (البدیہ والنھایہ ٢١٨/٨)

یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کے دو صحابہ جن میں عبدللہ بن زبیر (رضی الله عنہ ) شامل تھے نے یزید کی بیعت نہیں کی تھے---- اور حضرت حسین (رضی الله عنہ ) نے بھی مگر حضرت حسین (رضی الله عنہ) کوفہ کے سفر کے دوران یزید کی بیعت پہ رضامند ہوگے تھے. جیسا کے حضرت حسین (رضی الله عنہ) کے اس مطالبے سے پتا چلتا ہے جو انہوں نے عمر بن سعد کے سامنے پیش کیا جس کی تفصیل تقریبا ہر کتب تاریخ میں مذکور ہے یہاں تک کے شیعہ کتب نے بھی اس کی وضاحت کی ہے.

حضرت حسین (رضی الله عنہ) کی تین پیشکشیں یہ تھیں

١) مجھے چھوڑ دو میں جہاں سے آیا ہوں ووہیں چلاجاتا ہوں.
٢) مجھے یزید کے پاس جانے دو تاکے میں اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیدوں. یانی اسکی بیعت کرلوں پھر وہ خود میرے بارے میں فیصلہ کرلیگا.
٣) یا مجھے کسی سرحد پر جانے کی اجازت دیدو.

(البدایہ ١٧١/٨، الطبری ٢٩٣/٤)

ایک روایت میں حضرت حسین (رضی الله عنہ) نے الله اور اسلام کا واسطہ دے کر کہا : " مجھے یزید کے پاس لے چلیں میں اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ رکھدونگا. "

(البدایہ ١٧٢/٨ ، الطبری ٢٩٥/٤)

الاصابہ ٧١/٢، تہذیب التھذیب ٣٢٨-٣٨٣/٢، تہذیب تاریخ ابن عساکر ٣٢٥/٤، کامل ابن اثیر٢٨٣/٣. میں بھی کچھ اسی طرح مذکور ہے.

کیا عبدللہ بن عمر، حضرت حسین اور دیگر جلیل القدر صحابہ (رضوان الله اجمعین) نے ایک زانی اور شرابی کے ہاتھ پی بیعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا؟؟؟؟

آپ کو شاید یہ حقیقت معلوم نہیں کہ صحابہ کرام (رضوان الله اجمعین) کا یزید کی بیعت کرنا اور اسے نہ توڑنا اس وجہ سے نہیں تھا کہ وہ یزید کو صالح ،متقی اور عادل حکمران سمجھتے تھے بلکہ اس کی کچھ اور وجوہات تھیں. اس سلسلے میں مندرجہ بالا حوالہ شاید آپ کے لئے مفید ثابت ہو.

علامہ ابن خلدون لکھتے ہیں.

اور جب یزید میں فسق کی وہ باتیں ظاہر ہو گیئں جو ہونی تھیں تو صحابہ میں اس بارے میں اختلاف ہو گیا. کچھ نے اس کے خلاف کھڑے ہو جانے اور اس کی بیعت توڑنے کو ضروری سمجھا جیسا کہ حسین اور عبدللہ بن زبیر اور ان کی اتباع کرنے والوں نے کیا.اور کچھ نے فتنہ اور بہت زیادہ قتل و غارت کے خطرات اور ان کی روک تھام سے عجز محسوس کرتے ہوے ایسا کرنے سے اجتناب کیا کیونکہ اس وقت یزید کی شوکت بنی امیّہ کی عصیبت تھی
.
(مقدمہ ابن خلدون : صفحہ ١٧٧)

امام حسین (رضی الله عنھ ) کے موقف کے بارے میں شاید ہی کسی کو اختلاف ہو کہ کربلا جانے سے پہلے تک وہ یزید کی بیعت کو جائز نہیں سمجھتے تھے لہٰذا یہ بات محل نظر ہے کہ امام حسین (رضی الله عنھ ) اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہوں اور کربلا میں یزید کی فوجوں کے سامنے یزید کی بیعت پر رضامندی ظاہر کی ہو. حضرت عبدللہ بن زبیر بھی اپنے اسی موقف پر آخر وقت تک دیتے رہے لہٰذا یہ بات درایت اور روایت دونوں اعتبار سے صحیح نہیں ہے.

اور بلاشبہ عقبہ بن سمعان سے مروی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں حضرت حسین کے ساتھ مدینہ سے مکّہ اور مکّہ سے عراق تک برابر ساتھ رہا اور ان کی شہادت کے وقت تک ان سے کہیں جدا نہ ہوا. میں نے یوم شہادت تک آپ کی وہ تمام گفتگوائیں سنی ہیں جو آپ نے لوگوں سے فرمائی ہیں سو بخدا یہ بات آپ نے لوگوں کے سامنے رکھی ہی نہیں جس کا لوگ ذکر کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کے سامنے یہ بات رکھی تھی کہ وہ یزید کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دیں گے اور اس سے بیعت کر لیں گے. تاریخ الکامل ابن اثير جلد 4 صفحہ 22
عقبہ بن سمعان حضرت امام حسین کے غلام تھے اور انھیں عمر بن سعد نے غلام ہونے کی وجہ سے زندہ چھوڑ دیا تھا
شیخ خضری نے بھی یہی لکھا ہے
یہ بات صحیح نہیں ہے کہ حضرت حسین نے یزیدی لشکر کے سامنے یہ بات رکھی تھی کہ وہ بیعت کے لئے یزید کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دینے کے لیے تیّار ہیں مگر ان لوگوں نے آپ کی یہ پیشکش قبول نہ کی اور آپ کے سامنے یہ
بات رکھی کہ ابن زیاد کے فیصلے پر جھکیں محاضرات تاریخ الامم الاسلامیہ جلد 2 صفحہ 128 طبع مصر

سب سے پہلے امام غزالی (رحمہ الله) کا موقف ، امام غزالی اپنی مشہور تصنیف "احیا العلوم" میں درج فرماتے ہیں:

"اگر سوال کیا جاۓ کے یزید پہ لعنت کرنا جائز ہے کیوں کے وہ حضرت حسین (رضی الله عنہ) کا قاتل ہے یا قتل کرنے کا حکم دینے والا ہے. تو ہم جواب دینگے کے یہ باتیں قطعا ثابت نہیں ہیں اور جب تک یہ باتیں ثابت نہ ہوں اس کے متعلق یہ کہنا جائز نہیں کے اس نے قتل کیا یا قتل کا حکم دیا"

اسی طرح امام غزالی اپنی تصنیف وفیات الاعیان ٤٥٠/٢ میں کچھ یوں گویا ہیں: "باقی امیر یزید کے لئے رحمت کی دعا کرنا (رحمہ الله ) کہنا نہ صرف جائز ہے بلکے مستحب ہے. کیونکہ وہ اس دعا میں شامل ہے جو ہم کرتے ہیں : اللھم اغفر للمومنین والمومنات (اے الله مومن مرد اور اور مومن عورتوں کی مغفرت فرما) اس لئے کے یزید مومن تھا"

یہ تو تھا امام غزالی کا موقف جو انکی ذاتی راے بھی کہی جاسکتی ہے.

دراصل ناصبی فرقہ جو کہ حضرت علی (رضی الله عنھ) اور ان کے اہل و عیال سے بغض رکھنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے. اور بنی امیہ کے لوگوں کی مدحت میں روایات بھی گھڑتا رہا ہے جن کا ذکر کرنے سے آپ اب تک احتراز کرتے رہے ہیں. وہ عام طور پر امام غزالی (رحمہ الله ) کے یہ حوالاجات یزید کے مناقب ثابت کرنے کے لئے پیش کرتے ہیں اور کبھی کبھار آپ جیسے نادان حضرات بھی اسی غلط فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں. انشاالله میں ہماری یزید کے بارے میں بحث کے اختتام کے بعد تفصیل سے ایک پوسٹ امام غزالی کے موقف پر لکھوں گا

ویسے تو آپ امام غزالی کا حوالہ پیش کرنے کے بعد اپنے تبصرے میں ان کے موقف کا جمہور علماے اہلسنّت سے مطابقت رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں جواب خود ہی دے چکے ہیں. لیکن میں پھر بھی مختصر طور پر آپ کی تسلّی کے لئے یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ امام غزالی نے کہیں بھی نہ تو یزید کے مناقب کو بیان کیا ہے اور نہ ہی اس کے اقدامات کی حمایت کی ہے بلکہ ان کے اس موقف کی وجہ ان کا خاص فلسفہ ہے جو لعنت کے باب میں مذکور ہے

ویسے آپ کو اگر یزید کے نام کے ساتھ لفظ "امیر" لگانے کا شوق ہے تو اپنے تبصرے کے دوران ضرور استعمال کیا کریں مگر اس لفظ کو اگر امام غزالی یا کسی اور شیخ نے استعمال نہیں کیا ہے تو ان کے حوالاجات نقل کرتے ہوے اس عمل سے پرہیز کریں تاکہ کسی قسم کا غلط تاثر نہ نکلے

میرے عزیز یہاں میں نے جو کچھ اپر یزید کی صفائی میں پیش کیا ہے اس کا بلکل مقصد یہ نہیں کے یزید سے محبت ثابت کی جاۓ یا یزید کو حق پر اور حضرت حسین (رضی الله عنہ) کو ناحق ثابت کیا جاۓ

آپ کی پچھلی پوسٹ میں جس طرح آپ نے یزید کے مناقب کی افسانوی اور غیر صحیح روایات کو مستند دلائل کہہ کر بیان کیا ہے وہ تو آپ کے اس بیان کا بھرپور رد کر رہی ہے.
ویسے تاریخ میں یزید کو متقی اور عادل حکمران ثابت کرنے کی ناصبی/خارجی گروہ اپنی ناکام کوشش کرتا رہا ہے اور اکابرین اہلسنت ہمیشہ ان کے ناپاک عزائم کا علمی میدان میں رد کرتے رہے ہیں تو اگر آپ بھی اپنی نادانی کی وجہ سے یزید کو متقی، عادل حکمران یا حق پر ثابت کرنے کی مزید کوشش کرنا چاہیں تو اپنا شوق ضرور پورا کریں

واحد مقصد یزید پہ لعن طعن کرنے والوں کی اصلاح مقصد ہے. اور یہ بتانا مقصد ہے کے جو کچھ اپر بیان ہوا ہے وہ بھی تاریخ کا ایک حصّہ ہے پھر ہم کیوں کر صرف اس حصّے کو لےلیں جو یزید کی مزاممت میں وارد ہوا ہے. اور جیسا کے امام ابن کثیر اور ملا علی قاری کے حوالوں سے ثابت کیا گیا کے اس پورے قصّے میں جھوٹ کی بھرمار ہے. اس لئے ہمیں اپنی عاقبت پی نظر رکھتے ہووے کسی بھی ایسے فتنے میں گرفتار نہیں ہونا چاہیے جس کا نتیجہ ہماری اخروی بربادی پر منتج ہو. [/size][/font][/right]

یہی بات آپ کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ علماے اہلسنت نے جب بھی یزید یا اس کے دور حکومت کو بیان کیا ہے تو جمہور اکابرین کا موقف یزید کے برے کردار اور اقدامات پر مشتمل رہا ہے نہ کہ اس کے مناقب اور عدل پر. اس لئے دوسروں کی اصلاح کی فکر کرنے سے پہلے اپنی فکر کریں اور یزید کے مناقب کے من پسند دلائل کو مستند کہہ کر نہ پیش کریں تاکہ یزیدیت کے فتنے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں

آپ کا مغالطہ دور کرنے کے لئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ یزید پر لعنت نہ کرنا اس کو متقی اور عادل حکمران ثابت نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ جن اکابرین اہلسنّت کا موقف یزید پر لعنت نہ کرنے کا ہے اس کی وجہ ان کا یزید کے مناقب سے متاثر ہونا نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ یزید کو اس کے حکومتی اقدامات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ اس کی کچھ اور وجوہات ہیں. امید ہے کہ مندرجہ بالا حوالہ ان میں سے ایک وجہ جاننے میں آپ کے لئے مفید ثابت ہو گا
حضرات مجدد الف ثانی لکھتے ہیں
یزید بے دولت صحابہ کرام میں سے نہیں اس کی بدبختی پر کس کو کلام ہو سکتا ہے جو کام اس بدبخت نے کیے ہیں کوئی کافر فرنگی بھی نہ کرے گا بعض علماے اہلسنّت جو اس کے لعن میں توقف کرتے ہیں وہ اس سبب سے نہیں کہ وہ اس سے راضی ہیں بلکہ اس رعایت سے کہ رجوع اور توبہ کا احتمال ہو سکتا ہے
(مکتوبات شریف : صفحہ 54 )

جہاں تک شمر اور دیگر کے خلاف کروائی نا کرنے کی منطق ہے. تو میرے بھائی یہ ایک سیاسی مسلہ تھا جسے مذہبی بنادیا گیا. یزید خود دمشق میں موجود تھا اور واقعہ کربلا میں ہوا. یزید کو کیا خبریں پونھچی کیا رپورٹنگ ہوئی تاریخ کی کتب اختلاف سے بھری پڑی ہیں. اگر تھوڑی دیر کے لئے مان بھی لیا جاۓ کے یزید نے کاروائی نہیں کی تو بھی یہ ایک سیاسی غلطی یا کمزوری ہی کہلائےگی نہ کے یزید پہ لعن طعن کی وجہ. یہ بات کچھ اسی طرح ہے جیسے حضرت علی (رضی الله عنہ) سیاسی مشکلات کی وجہ سے قاتلان عثمان کو سزا نہ دے سکے. کیا قاتلان عثمان کو سزا نا دینے کا مطلب حضرت علی کا قاتل ہونا ثابت کرتا ہے؟؟؟؟ (نعوذ با الله)

اگر آپ کے کہنے کے مطابق امام حسین (رضی الله عنھ ) کا یزید کی بیعت نہ کرنا صرف ایک سیاسی مسلہ تھا تو اگر یہی سنی موقف رہا ہے تو حوالاجات ضرور پیش کریں.
جہاں تک تاریخ میں اختلافات کی بات ہے تو اپ کو یہ حقیقت معلوم ہی ہو گی کہ یزید کے امام حسین (رضی الله عنھ) اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کو سزا نہ دینے کے بارے میں اختلاف نہیں ہے.
نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ یزید کے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے ناصبی گروہ حضرت علی (رضی الله عنھ) سے بغض رکھنے کی وجہ سے عام طور پر یہ سوال کرتے ہیں جو ان کی تاریخ کے بارے میں جہالت کا واضح ثبوت ہے لیکن آپ نے بھی یہی سوال پیش کر دیا اور یہ بھی نہیں سوچا کہ کہاں یزید جیسا ظالم حکمران اور کہاں حضرت علی (رضی الله عنھ) جیسا خلیفہ راشد. آخر میں "نعوذ با الله" لکھنے سے بہتر تھا کہ ایسی بیوقوفانہ حرکت ہی نہ کرتے. مختصر طور پر یہ سمجھ لیں کہ حضرت علی (رضی الله عنھ) کے دور حکومت کا بعد کے دور حکومت سے کوئی موازنہ نہیں ہے خاص طور پر یزید کے قاتلین امام حسین(رضی الله عنھ) کو سزا نہ دینے کے سلسلے میں
 
Back
Top