اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈرگز اینڈ ویڈیو اسکینڈل، مزید انکشافات سامنےآگئے

taihqbahss.jpg


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈرگز اینڈ ویڈیو اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، معاملے میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کا بھی ذکر ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلی کو پورے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک 21ویں گریڈ کے پروفیسر ، چیف سیکیورٹی آفیسر اور یونیورسٹی ملازم طالبات کو ہراساں کرتے۔
نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے سوال پوچھا کہ اس معاملے میں طار ق بشیر چیمہ کے بیٹے کا کیا کردار تھا؟


وزیراعلی کو بتایا گیا کہ طارق بشیر چیمہ کی سفارش پر احسان جٹ نامی شخص کو وزارت ہاؤسنگ میں افسر تعینات کیا گیا، احسان جٹ ، طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ کے ساتھ گھومنے لگا اور اسے آئس کے نشے پر بھی لگادیا، طارق بشیر چیمہ کو علم ہوا تو انہوں نے ڈی پی او کواحسان جٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ احسان جٹ کے خلاف کارروائی ہوئی اور اس سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے اس پورے معاملے میں اسلامیہ یونیورسٹی کا نام دبانے کی کوشش کی، تاہم احسان جٹ سے تفتیش کے دوران یونیورسٹی میں منشیات کی موجودگی اور دیگر انکشافات ہوئے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احسان جٹ نے طارق بشیر چیمہ ہی کو نہیں بلکہ یونیورسٹی کے طلبہ کو طالبات کو بھی منشیات کا عادی بنایا، اسی دوران چیف سیکیورٹی آفیسر نے یونیورسٹی ہاسٹلز کےباہر ناکےلگائے، دیر سےآنے یا کسی لڑکے کے ساتھ آنے والی طالبات کی تصاویر بنائی جاتیں اور ان کو بلیک میل کیا جاتا۔

دوسری جانب موجودہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیس میں تین ملازمین ملوث تھے جو اس وقت جیل میں ہیں، سابقہ وی سی بیرون ملک جارہے تھے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹیاں قائم ہیں۔
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
NO worries, Sahiwal Kids had it and nothing was done because NOONIs were involved. This porn and rape business suits these MOFOs
 

Back
Top