
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کے تقاریر کی ویڈیو ریلیز کردی اور کہا عمران خان کی واحد مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈا دم توڑ رہا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روسی صدر پیوٹن کے عمران خان کی آواز میں آواز ملانے پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم بنتے ہی عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، دنیا نے وہ منظر دیکھا جب اقوام متحدہ کا ایوان دین کے پیغام سے گونجا، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو آئینہ دکھایا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مہم کو بےنقاب کیا اور اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجوڑا ، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری سے دنیا کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا عمران خان نےطیب اردوان ، مہاتیر محمد سمیت عالم اسلام کے رہنماؤں سے رابطےکیے، یہاں لوگ کہتے رہے تقریروں سے کیا ہوتا ہے، آج دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، روسی صدر کے بعد جسٹن ٹروڈو بھی اسلاموفوبیا کے خلاف بول اٹھے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام عمران خان پر فخر کرتا ہے ، اسلام کو دہشت گرد کہنے کی بجائے دہشت گردی کے شکار ہونے پرگفتگو ہو رہی ہے ، آج عمران خان کی گفتگو دنیا سنتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1487728158678056960
وفاقی وزیر نے کہا عمران خان عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے، آج پورا ملک سوال کر رہا ہے ، اسلم کو دہشت گردی سے جوڑا گیا تو سیاسی مولوی اور نام نہاد لبرل کیوں خاموش تھے؟
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ جن کی کرپشن کاپیسہ باہر ہو وہ ملک ودین کامقدمہ نہیں لڑ سکتے، ایسے لوگ ڈو مور کا حکم بجا لاتے ہیں، دنیا سے اقتدارمیں آنے کی درخواست کرنے والے قوموں کا مقدمہ نہیں لڑسکتے۔
وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ پاکستانی میڈیا اپنے وزیراعظم کا اسلام کے لیے کاوش میں ساتھ دے اور عالم اسلام کا اصل بیانیہ دنیا تک پہنچائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/islaph1i1i21.jpg