
آج اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ نے (آج)جمعہ کو 15مارچ کا دن اسلاموفوبیا کے خلاف منانے کی قرار داد منظور کر رکھی ہے، یہ قرار داد او آئی سی کے 60رکن ممالک نے منظور کروائی تھی۔
اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں اسلام کے خلاف بے بنیاد من گھڑت اور ناجائز پروپیگنڈے کا تدارک کرنا ہے۔
عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف سب سے مضبوط آواز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت کئی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آوازیں اٹھائیں تھیں اور یہ قرارداد بھی پاکستان نے ہی متعارف کرائی تھی۔
اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر سب سے زیادہ سنی جانیوالی تقریر ہے جس کی پوری دنیا میں تحسین کی گئی تھی۔
جب اسلاموفوبیا کے خلاف 15 مارچ کو عالمی دن ڈیکلئیر کیا گیا اس وقت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آچکی تھی اور انہیں وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے کی تیاریاں زوروں پر تھیں۔
اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ میں امت مسلمہ کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے، اقوام متحدہ نے او آئی سی کی پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی قرارداد منظور کرلی ہے۔
قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا ہے، اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کو عمران خان کا ہی کارنامہ کہہ رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جس مردقلندر کی وجہ سے آج یہ دن ڈیکلئیر ہوا ہے وہ جیل میں اپنے ناکردہ جرائم کی قید کاٹ رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1768529857011442083 https://twitter.com/x/status/1768533230938882115 https://twitter.com/x/status/1768532381240078496 https://twitter.com/x/status/1768533817243980093
اظہرمشوانی نے بنی گالہ پر شیلنگ کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ کے سب سے ہر دلعزیز لیڈر اور اس کے چاہنے والوں کے ساتھ پچھلے سال 14-15 مارچ کو یہ رویہ اپنایا گیا
https://twitter.com/x/status/1768461650875613617
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آج 15 مارچ کا دن اسلاموفوبیا ڈے کے طور پر پوری دنیا میں منایا جائے گا اور یہ دن عمران خان کی عالمی سطح پر کاوشوں سے مقرر ہوا۔عمران خان نے امت مسلمہ کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑ
https://twitter.com/x/status/1768532137324540107 https://twitter.com/x/status/1768531935825904100 https://twitter.com/x/status/1768531935825904100 https://twitter.com/x/status/1768531798290473084
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/islamp1h1i2.jpg