
ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عماد العدوان کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا : میڈیا ذرائع
اسرائیل کے فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہےجبکہ اسرائیلی حکام کی طرف سے اسلحہ وسونا سمگلنگ کے شبے میں اردن سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عماد العدوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ سنان المجالی نے میڈیا کو بتایا کہ عمادالعدوان عماد العدوان نے اردن کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ کنگ حسین بارڈر کراسنگ کو عبور کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی حکام نے انہیں حراست میں لیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق کیس کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے اردنی رکن پارلیمنٹ عمادالعدون پارلیمنٹ کی فلسطین کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔
اسرائیلی حکام کی طرف سے عمادالعدوان کو حراست میں لینے کے بعد الزام لگایا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے علاقے فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسلحہ پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکام کی طرف سے ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اردن کے رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے عمادالعدوان کی گرفتاری بارے اردن کی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف اردن کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ عماد العدوان کو جلد سے جلد واپس لانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں جس کے بعد حکومت عمادالعدوان کو رہا کروانے کیلئے متحرک ہو چکی ہے۔ رکن پارلیمنٹ عمادالعدوان کی عمر 34 سال ہے اور وہ السلط کے رہائشی ہیں۔ عمادالعدوان کو بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے حق میں ایک توانا آواز سمجھا جاتا ہے، انہوں نے بین الاقوامی قانون میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11israelarrsthjirddn.jpg