اسرائیلی پالیسی پر استعفیٰ دینے والے امریکی افسران نے اہم سوالات اٹھادیئے

10ussodkjfkjjjsjresosjgaza.png

اسرائیل کی حمایت پر اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف استعفیٰ دینے والے بائیڈن انتظامیہ کے افسران نے امریکی پالیسی پر اہم سوالات اٹھادیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی حمایت پر امریکی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے اور اب یہ تنقید امریکہ کے اندر سے بھی سامنے آنا شروع ہوگئی ہے، اس معاملے پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفیٰ دینے والے 12 افسران نے ایک اوپن لیٹر جاری کردی غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی پر اہم سوالات اٹھادیے ہیں اور امریکی پالیسی کو ناکام اور تباہ کن قرار دیدیا ہے۔

مستعفیٰ افسران کا کہنا ہے کہ غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی ایک ناکامی ہے اور امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہے،امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کو مسلسل فراہمی اور فلسطینیوں کے قتل عام اور بدحال صورتحال نے اس معاملے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔


خط میں امریکہ کے اس رویے کو اخلاقی طور پر قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کہا کہ یہ سب نا صرف امریکہ بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اس پالیسی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر آتی ہے، امید تھی کہ بائیڈن انتظامیہ غزہ سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرے گی تاہم پالیسی میں تبدیلی کے بجائے اس کو ضد بنا کر مزید قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
 

Back
Top