
اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں ایک مسلمان جج کو تعینات کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ملک کے سینئر و معروف وکیل اور جج خالد کبوب کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کردیا ہے، اسرائیلی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مسلمان جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہو۔
اسرائیلی حکومت نے خالد کبوب کے علاوہ مزید 2 خواتین کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جس کے بعد نئے تعینات ججز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
63 سالہ خالد کبوب نے تل ابیب یونیورسٹی سے اسلام اور تاریخ میں اعلی تعلیم حاصل کی، وہ اس وقت تل ابیب میں ایک سینئر قانون دان اور جج کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1495755650684661763
واضح رہے کہ اسرائیلی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اسی حساب سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے عرب ججوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے مگر اب تک کی اسرائیلی تاریخ میں جتنی بھی تعیناتیاں ہوئی ہیں ان کیلئے ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام پر ہی نکلتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1496068356545335299
1999 میں مسلمان وکیل عبدالرحمان زعبی کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا مگر ان کا یہ تقرر عارضی تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5israelmuslimjudgee.jpg