
اسرائیل کی اسرائیلی فوج اور پولیس نے سخت سکیورٹی والی گلبوا جیل سے سرنگ کھود کر فرار ہونے والے چھ میں سے آخری دو فلسطینی قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جیل سے فرار ہونے والے آخری دو قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ایہم کمامجی اور مناضل نفیعات کو مغربی کنارے کے شہر جنین سے حراست میں لیا گیا، دونوں قیدیوں نے فلسطینی آبادی کو ہراسانی سے بچانے کے لئے خود کو سرنڈر کیا۔
گرفتاری سے قبل 35 سالہ فواد کمامجی نے اپنے والد کو فون کر کے اطلاع دی تھی کہ صہیونی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے، مزید افراد کو پریشانی سے بچانے کے لئے انہوں نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ والد نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود ان کے بیٹے نے فرار ہو کر اور دو ہفتے تک چھپے رہ کر صہیونی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل چھ فلسطینیوں قیدی اسرائیل کی انتہائی حساس گِلبوآ جیل سے سرنگ بنا کر فرار ہوئے تھے جن میں سے 4 کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جیل خانہ جات کے اسرائیلی محکمے کے مطابق ان قیدیوں کے فرار کے بعد حکام کو اس وقت پوری طرح الرٹ کر دیا گیا، جب صبح تین بجے کے قریب گِلبوآ جیل کے باہر مقامی باشندوں نے اچانک چند 'مشکوک افراد‘ کی نشاندہی کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/6ZHHK47/8.jpg