
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی جماعت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےنگراں وزیراعظم بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کے غبارے سے ہوا نکال دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسحا ق ڈار کا شمار پارٹی لیڈر شپ کے قریب ترین لوگوں میں ہوتا ہے، وہ میرے بھائی ہیں، اگر ان کی خواہش ہے تو میں دعاگو ہوں کہ انہیں وزیراعظم کا عہدہ ضرور ملے،تاہم اگر وہ وزیراعظم بنتے ہیں تو پورے نظام پر سوالیہ نشان آجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1683535312340008961
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ن لیگ کا جو بھی برانڈ ہوگا وہ نگراں وزیراعظم کیلئے قابل قبول ہوگا، قانون بھی کسی پارٹی سے وابستہ شخص کے ایک نیوٹرل عہدے پر فائز ہونے کی اجازت نہیں دیتا، اس عمل کی سیاسی جماعتوں، میڈیا اور عوام کی طرف سے بھی مخالفت ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی مختلف ناموں پر قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے میں بھی 15 روز باقی ہیں، ابھی اتنی جلدی بھی ہیں ہے، اس سے قبل نگراں ججز یا بیوروکریٹس کو نگراں سیٹ اپ میں لایا گیا، میرامشورہ ہے کہ کسی غیر جانبدار سیاستدان کو اس بار نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishaqaa.jpg