وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔
اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تھی۔ جس سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی۔
فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر دس لاکھ حملے ہو چکے، ایف بی آر کی سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جامع سائبر سکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی بنائی جا رہی ہے جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی، قائداعظم فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1437728380061945858
کابینہ اجلاس میں ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کیلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا گیا جبکہ 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین، ممبران کی تنخواہ، مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادرا ممبران کی تقرری کیلئے وزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔
رویت ہلال سے متعلق قانون سازی ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری ، دیامیر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور ای سی سی کے9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کے بھی امکانات ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Vj6IGjC.jpg
Last edited by a moderator: