
ترکیہ کے مشہور اداکار انجین التان دزیاتن، جو تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، نے اپنی عالمی مقبولیت کا کریڈٹ پاکستانی مداحوں کو دے دیا۔ حالیہ دورہ کینیڈا کے دوران، جہاں وہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے، انہوں نے پاکستانی شائقین کی محبت اور حمایت کو سراہا۔
انجین التان نے کہا کہ ارطغرل غازی میں ان کے کردار کو پاکستانی عوام نے خصوصی اہمیت دی اور اسے ترکیہ سے باہر ایک کامیاب منصوبہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ڈراما ترکیہ میں پہلے ہی مشہور تھا، لیکن پاکستان میں نشر ہونے کے بعد ان کی مقبولیت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔
ترک اداکار نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان پر ارطغرل کے کردار کا گہرا اثر ہوا، اور اس اثر سے نکلنے میں انہیں وقت لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کردار نے ان کی زندگی پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔
2020 میں ارطغرل غازی کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں ریلیز کیا گیا، جس کے بعد انجین التان نے ملک بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔ آج ان کے انسٹاگرام پر 5.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جن میں پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/pjsqDg2/turk.jpg