
وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ ایف آئی اے کے ڈی آئی جی اطہر وحید تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کریں گے
نجی چینل کے مطابق اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم میں آئی بی، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے نمائندے شریک ہوں گے۔
تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔
ارشد شریف قتل کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ اطہر وحید پر کئی سوالات اٹھنے لگے کیونکہ اطہر وحید شریف خاندان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔اطہر وحید نے نوازشریف کے لانگ مارچ کے دوران اپنی پیٹی اتار کر نوازشریف کے حوالے کردی تھی۔ اطہر وحید تحریک انصاف کےخلاف الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ ٹیم کے سربراہ بھی ہیں۔
اس پر افتخار درانی نے تبصرہ کیا کہ اطہر وحید کی تقرری سے اندازہ لگا لیں کے امپورٹڈ ریجیم ارشد شریف سے کس قدر خوف زدہ تھی، یہ وہی اطہر وحید ہے جس نے 2009 میں بطور ایس پی سر عام نواز شریف کی حمایت کی تھی، ان سے بھلا انکوائری کی کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1585183621761355776
اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت کی تحقیات کی کمیٹی میں پولیس سروس کے ڈی آئی جی اطہر وحید کو ڈالا گیا ہے جس نے نواز شریف کے لانگ مارچ میں اس کو اپنی پیٹی اتار کر دے دی تھی حال ہی میں تحریک انصاف کے لوگوں کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں رگڑا لگانے کے لیے اسی افسر کی خدمات حاصل کی گئیں
https://twitter.com/x/status/1585028806494281728
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ حکومت کی سنجیدگی کا عالم ملاحظہ فرمائیں کہ ارشد شریف مرحوم کے قتل کی تحقیقات کرانےکےلیے اطہروحید نامی ایک ایسے شخص کی سربراہی میں ٹیم بنائی ہےجو انتہائی متنازعہ ہے، ایسے شخص کو تبھی ذمہ داری دی جاتی ہے جب حکومتیں یا حکام معاملے پر مٹی ڈالنا چاہتے ہوں اور اس کیس میں بھی یہی ہوگا
https://twitter.com/x/status/1585135187515838464
صحافی ملیحہ ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات سے ڈی آئی جی اطہر وحید کا نام فوراً نکالا جاۓ۔ایسا شخص ارشد شریف کے قتل کی شفاف انکوائری کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1585167497103564800
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arshi11h1h21.jpg