ارب پتی سیاستدانوں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی، عطاء تارڑ

13attatararradaamal.png

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے "عوام پاکستان پارٹی" کی لانچنگ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ارب پتی سیاستدانوں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل و دیگر کی قائم کردہ نئی سیاسی جماعت" عوام پاکستان پارٹی" کی لانچنگ پر حکومت کا ردعمل آگیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں نئی جماعت کی لانچنگ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لانچنگ کی تقریب میں تضادات سے بھرپور تقاریر سننے کو ملیں، تقاریر کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسیوں سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے رہے ہیں، عوام سوال کرتی ہے کہ جب یہ لوگ کرسیوں پر بیٹھے تھے تب کیوں خاموش تھے؟

انہوں نے کہا سابق رہنما ن لیگ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ملک کی سب بڑی کرسی پر براجمان تھے تب کیوں خاموش تھے؟ وفاجیسی صفت نا رکھنے والے کیا اقدار کی سیاست کریں گے۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل و دیگر سیاستدانوں نے آج عوام پاکستان پارٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد میں اس جماعت کی لانچنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ جماعت ایک سوچ کا نام ہے، ہم اقتدار نہیں ڈھونڈ رہے، عوام کے پاس جائیں گے،ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 

Back
Top