ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ؟وزیراعظم نے کمیٹی بنادی

shhebaz-%20sharif%20pm%20medicine%20mm.jpg


فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا،پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی بنا دی،نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سےادویات کی قیمتوں میں اضافےکی درخواست پربنائی گئی ہے،حکومت کی جانب سےکمیٹی کی سربراہی ہیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکریںگے۔


کمیٹی میں وزیرصحت عبدالقادرپٹیل، سردارایاز صادق اوردیگراعلی حکومتی عہدیدارشامل ہونگے،کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےمطالبات کاجائزہ لےکرفیصلہ کرے گی۔

اعلی سطحی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنوجائزہ لےگی، مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری،زاہد سعید، قاضی منصوردلاور،توقیر الحق اوردیگرکریں گے، ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔