
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم بھی پیچھے نہ رہے اور سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے حالیہ بیان کی وجہ سےان پر تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار خالد انعم نے اپنی انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر ان کو تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کڑی تنقید کی زد میں ہیں اور بظاہر سب کی آنکھوں کا تارا سمجھے جانے والے آلراؤنڈر کو وضاحتیں دینی پڑ رہی ہیں۔
شاہدر آفریدی نے شہباز شریف ک وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1513511704600190978
بعد ازاں شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaldii111.jpg