اداکارہ سعیدہ امتیاز موت کوپبلسٹی سٹنٹ کہنے والوں پر شدید برہم

saeeda-imtiazhaha.jpg


سوشل میڈیا صارفین کے سعیدہ امتیاز کی موت کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دینے پر اداکارہ مشتعل۔۔اپنے قریبی لوگوں کی قدر کرنی چاہیے یہ ان کے مرنے کے بعد رونے سے بہتر ہے: سعیدہ امتیاز

سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم "کپتان" میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی اماراتی نژادمعروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے ان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ سے ان کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

سعیدہ امتیاز نے خبر تردید کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک ہو گیا تھا تاہم ان کی موت کی خبر کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ساتھی اداکاروں اور صارفین کی طرف سے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا گیا تھا۔ سعیدہ امتیاز اپنی موت کی خبر کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیئے جانے کے بعد غصے میں آگئیں اور ساتھی فنکاروں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین پر غصہ ہو گئیں۔

سعیدہ امتیاز نے انسٹاگرام اکائونٹ سٹوری میں لکھا کہ اگر مجھے شہرت ہی چاہیے ہوتی تو اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد پریس سارے میڈیا کو بلوا کر پریس کانفرنس کر کے خبر کے جھوٹے ہونے کا بتاتی لیکن میں نے خود ہی اپنی ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔ مجھے افسوس ہوتا ہے لوگوں کی سوچ پر! اپنے قریبی لوگوں کی قدر کرنی چاہیے یہ ان کے مرنے کے بعد رونے سے بہتر ہے۔ جیتے جی ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہیے جو کہ ہم نہیں کرتے۔


یاد رہے کہ خبر وائرل ہونے کے بعد اماراتی نژاد اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر کی طرف سے تردید کی گئی اور ہیکرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ سعیدہ امتیاز کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اپنی رہائشگاہ لاہور میں موجود ہیں اور خیریت سے ہیں، اس حوالے سے وہ جلد ویڈیو پیغام جاری کریں گی۔
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
یہ ویڈیو اس وقت بھی آ سکتی تھی جب یہ خبر آئی تھی، اتنا ٹائم لگانے کی کیا ضرورت تھی