اداکارہ سعیدامتیاز کی موت کی خبروں کا ڈراپ سین

saeeidhahas.jpg

اماراتی نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا اور حقیقت سامنے آگئی۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ کے منیجر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں اور اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ سے پوسٹ ہوئی تھی، سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں ۔

اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد کا کہنا تھا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔

https://urdu.geo.tv/latest/325002-
 

Back
Top