اداکارہ ریشم دریا میں پلاسٹک پھینکنے پرسوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

resh1m11.jpg

اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دریا میں ڈبل روٹی اور گوشت کے ٹکڑے پھینک رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریشم نہ صرف گوشت اور ڈبل روٹی بلکہ جس ڈبے میں گوشت لیکر آئی تھیں وہ ڈبہ بھی پھینک دیا اور ساتھ ساتھ ڈبل روٹی والا شاپر بھی پھینکتی نظر آتی ہیں۔

ریشم کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوب آڑے ہاتھوں لیاور کہا کہ یہ جہالت کا ثبوت ہے، جس گاڑی میں یہ سامان لیکر آئی تھیں اسی میں شاپر اور ڈبہ لیکر جاسکتی تھیں اور راستے میں کسی کوڑے دان میں پھینک سکتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداکارہ ریشم نے کوئی منت مانگی ہوگی جسے پورا کرنے کیلئے وہ مچھلیوں کو گوشت اور ڈبل روٹی کھلارہی ہیں۔

صحافی عاصمہ اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے اور ہمیں اس کا نہ احساس ہے نہ دکھ۔افسوس!!
https://twitter.com/x/status/1569317759929942018
عمران افضل راجہ نے تبصرہ کیا کہ یہ اتنی بےوقوف خاتون کون ہیں کہ ایسے پلاسٹک تو کوئی سڑک پر نہیں پھینکتا اور یہ پانی میں پھینک رہی ہیں؟ ہم بچے تھے تب بھی اتنی عقل تھی کہ کوئی چیز سڑک پر یا پانی میں نہیں پھینکنی بِن میں ڈالنی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569449341697556486
سابق صوبائی وزیر ارم عظیم فاروق نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صدقہ دے رہی ہیں وہ بھی دکھاو کر کے ، ماحول کو خراب کر رہی ہیں پلاسٹک بیگزپانی میں ڈال کر جو مچھلیاں نگل کر مر جائیں گی ۔
https://twitter.com/x/status/1569505234786947074
رضا طوری کاکہنا تھا کہ ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کیا منت پوری ہوگئی ان کی ؟
https://twitter.com/x/status/1569402685702520833
اذان سعید نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ ریشم کھلے عام نہر/دریا میں پلاسٹک پھینک رہی ہے معلوم نہیں مچھلی تھیں یا نہیں لیکن پلاسٹک پھینکنا انتہائی گھٹیا عمل ہے حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1569531471718907904
واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی آبی حیات کی بقا کے لیے باعث خطرہ بن گئی ہے۔ہمارے ہاں کچی آبادیوں میں عام طور پر گٹر اکثر شاپر بیگز کی وجہ سے بند رہتے ہیں جبکہ برساتی نالوں میں شاپرز کی موجودگی کی وجہ سے برساتی نالے اوورفلو ہوجاتے ہیں۔

اگر ریشم جیسے بڑے اداکار ذمہ داری کا احساس نہیں کریں گے تو عام آدمی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ ان کا کام لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی ، درخت لگانے سے متعلق ایجوکیٹ کرنا ہے
 
Last edited:

Behrouz27

Minister (2k+ posts)

یہ تو ریشم کسی عامل سنیاسی بابا سے ڈبل روٹی اور گوشت پر جنتر منتر پڑھوا کر لائی تھی ، عامل بابا نے ریشم کو یقین دلایا تھا کہ اسے بہتے دریا میں ڈال دینے سے دو چار دن میں محبوب ریشم کے قدموں میں ہو گا
 
sangeen

Minister (2k+ posts)
پاکستانیوں کے نخرے ختم نہیں ہوتے۔۔۔ اچھا خاصہ ملک کوڑے دان بن گیا ہے اور لوگوں کو سمندر کی پڑی ہے۔۔۔ میں ہر قسم کی آلودگی اور گند کے خلاف ہوں مگر یہ بھاشن ابھی ہمیں جچھتے نہیں۔۔۔