اداروں کی نجکاری ہوئی نہیں، فنانشل ایڈوائزر کو اربوں کی ادائیگیاں ہوگئیں

pia-stel1h11.jpg


اداروں کی نجکاری نا ہونے کے باوجود فنانشل ایڈوائزرز کو اربوں روپے کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران سامنے آیا، سیکرٹری نجکاری نے کہا کہ اداروں کی نجکاری نا ہونے کی وجہ سے فنانشل ایڈوائزرز کو گزشتہ پانچ سالوں میں تقریبا 2 ارب روپے کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فنانشل ایڈوائزرز کو یہ ادائیگیاں پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کیلئے کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رکنے کے باوجود فنانشل ایڈوائزر کو 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی، نیشنل پاور پارک کمپنی کی نجکاری رکنے کے باوجود 33 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی، حویلی بہادر شاہ اوربلوکی پاور پلانٹس کو نجکاری کی لسٹ سے ہی ڈی لسٹ کردیا گیا ۔

اسی طرح جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری نا ہونے پر فنانشل ایڈوائزر کو 70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی، اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی طلال چوہدری نے کہا کہ ڈسکوز نقصانات اور نجکاری کے لائحہ عمل پر وزار توانائی حکام پیش ہوکر آگاہ کریں۔
 

Back
Top