
سابق وزیراعظم نواز شریف ملک میں بڑھتی مہنگائی پر برہم
ملک کے عوام کو مہنگائی نے کردیا پریشان،موجودہ حکومت عوام پر ایک کے بعد ایک مہنگائی کے بم گرا رہی ہے، جس پر عوام تو حکومت کو خوب کوس رہے ہیں، ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لگے ہاتھوں تنقید کررہی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو مہنگائی پر خوب آڑے ہاتھوں لیا، نواز شریف نے کہا کہ جب تک ادارے ٹھیک نہیں ہونگے پاکستان سے مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ نہیں ہوگا، لاقانونیت بھی اسی طرح برقرار رہے گی، عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو شخص اپنی بات پر قائم نہیں رہتا، یوٹرن لینے پر فخر محسوس کرتا ہے اس کے دور حکومت کو کوئی بہتر دور نہیں کیسے کہہ سکتا ہے۔
بہاولپور ڈویژن کےتنظیمی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بات تبصرہ کیا، انہوں نے کہا کہ چینی میں ہاتھ ڈالا تو اس کی قیمت پچاس روپے سے بڑھ کر سو روپے ہوگئی،بجلی 9روپے یونٹ سے 22روپے یونٹ ہو گئی،گھی 150روپے سے 350 روپے کلو کردیا گیا،ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو 100 روپے سے 170روپے تک لے گیا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس کی تنظیم سازی مکمل ہونا بہت ضروری ہے،کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ہمیں ﷲ تعالیٰ نے فتح سے نوازا ہے،آنے والا وقت ہمارا ہے اس کیلیے محنت اور پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا،میں تکبر یا غرور کی بات نہیں کررہا ہے،بات عزم کی ہے۔اگر ملک کے نوجوان اپنا نظریہ بنالیں تو پاکستان بدل جائے گا،جس مقصد کےلئے پاکستان بنایا گیا تھا وہ پورا ہو جائے گا۔
گزشتہ روز ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک نہیں دو نہیں پورے پانچ روپے اضافہ کیا گیا، جسے عوام نے مسترد کردیا ہے، عوام ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Y03gJv4/nawazzzz.jpg