
اینکر پرسن اور صحافی اجمل جامی سوال کرنے اور اختلاف کرنے پر چھوٹی بچی سے الجھ پڑے، زہنی طور پر پسماندہ قرار دے دیا۔
عمران ریاض خان کی لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے بعد اجمل جامی نے ٹویٹ کیا کہ مہربانی کر کے اب علی وزیر کو بھی رہا کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1545784178016493568
اینکر پرسن کے اس ٹویٹ پر کم عمر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہر بانو کہا کہ اس کا مطلب کہ آپ سمجھتے ہیں کہ عمران ریاض خان اور علی وزیر کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔ آپ کو یقین ہے کہ آپ عمران ریاض سے حسد تو نہیں کرتے۔ آپ اتنے جانبدار کیسے ہو سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1545794742750937089
اجمل جامی کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے کہ آپ زہنی طور پر پسماندہ ہیں، آپ کی دماغی صحت کیلئے دعا کرتا ہوں۔
بعد میں اجمل جامی نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔
ان کے اس جواب پر اظہر مشوانی نے کہا اس نے آپ کی بات سے اختلاف کیا تو آپ نے اسے کہہ دیا۔ اس کی عمر ہی دیکھ لیتے۔
https://twitter.com/x/status/1545812267840770049
اجمل جامی نے اظہر مشوانی کو بھی سخت جواب دیا کہ میں کوئی نادرا ہوں، مجھے تم سے اس بات کی توقع نہیں تھی۔
https://twitter.com/x/status/1545818500475850754
شہر بانو نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہمجھے چھوٹی بچی سمجھ کر انکل جی آپ نے سوچا اس کو پاگل ڈیکلیئر کر دیتے ہیں، چلیں میں تو دماغی طور پر متوازن نہیں ، تو آپ ہی شعور کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، لوجک سے بات کریں ، علی وزیر پاکستان کے اور پاکستانی افواج کے خلاف بات کرتا ہے، وہ قیام پاکستان کے خلاف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545810815047041025
صحافی سلمان درانی نے ٹویٹ کیا کہ یں حیران ہوں کہ صحافی اجمل جامی صاحب ایک چھوٹی سی بچی سے مقابلہ لگائے بیٹھے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1545814026478911489