احمد نورانی کی والدہ سے احمد نورانی کی سٹوری پر بحث کرنے اور احمد نورانی کے اغوا بھائیوں کے حق میں کوئی ٹویٹ نہ کرنے پر مطیع اللہ جان اور اسد طور کی نام لئے بغیر عمر چیمہ پر تنقید۔۔
احمد نورانی کے 2 بھائیوں کو اغوا ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں، مگر نہ تو اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس کو ارجنٹ کیس کے طور پر لے رہی ہے اور نہ ہی صحافتی تنظیمیں مضبوط آواز اٹھارہی ہیں۔افسوسناک امریہ ہے کہ کسی اخبار یا چینل نے احمدنورانی کے بھائیوں کے اغوا کی رپورٹنگ نہیں کی۔یہاں تک کہ انکے پرانے ساتھی بھی انکے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔
مطیع اللہ جان نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ احمد نورانی نے جنگ گروپ کے سینئیر صحافیوں کے ہمراہ طویل عرصہ کام کیا ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ ماسوائے اعزاز سید کے یہ لوگ نورانی کے اغوا شدہ بھائیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی رائے دینے سے گریزاں ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ذرائع کیمطابق ان میں سے دو صحافی احمد نورانی کے گھر جا کر اہل خانہ کے ساتھ نورانی کی سٹوری پر ہی بحث کرتے رہے۔ ستم ظریفی دیکھیں کہ سیاستدانوں کی اذدواجی زندگی و عدت کی مدت کا حساب کتاب رکھنے والے ایک صحافی کو اعلی عسکری قیادت کے اہل خانہ کی سرکاری دستاویز پر آویزاں تصویر کی اشاعت پر تحفظات تھے۔
https://twitter.com/x/status/1903745122715521306
مطیع اللہ جان نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نورانی کی والدہ اور ہمشیرہ رٹ درخواست دائر کرنے اور اُسکی سماعت کے لئیے آئی تو نورانی کے ان پرانے ساتھیوں میں سے کوئی بھی عدالت میں موجود نہیں تھا۔ نورانی کے سابق ادارے جنگ گروپ کے اردو روزنامہ جنگ اور انگریزی روزنامہ دی نیوز میں ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کی خبر تک نہیں چھاپی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اور صحافت کا لبادہ اوڑھے یہ لوگ اتنی ٹویٹ بھی نہیں کر سکے کہ اغوا شدہ دو بھائیوں کے اغوا کاروں کو فوری گرفتار کر کہ قانون کی کٹہرے میں لایا جائے اور فوری ایف آئی آر بھی کاٹی جائے، کچھ صحافیوں نے ساتھی صحافیوں کے پیٹھ پیچھے سودے بازی اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔
اسد طور نے ردعمل دیا کہ عمران خان کی شادی عدت کی مُدت سےپہلےیابعدمیں سےلےکرطلاقوں کاحساب چیئرمین پی ٹی آئی کےذاتی “مُنشی” کی طرح رکھنےوالےجزوقتی تحقیقاتی صحافی سےسابق کولیگ اورساتھ کھانےپینےوالے احمد نورانی کےبھائیوں کےاغواپر ایک ٹویٹ کی “جرات” نہ ہوئی لیکن گھر جاکر دُکھی ماں کو باتیں ضرور سُنا آیا
https://twitter.com/x/status/1903876294770913562 https://twitter.com/x/status/1904164375855821022 https://twitter.com/x/status/1904226373205361080
Last edited by a moderator: