احسن اقبال کی اپیل پر پی ٹی آئی رہنما چائے کی ایک پیالی کم کرنیکے کو تیار

ahsni11hh1121.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی طرف سے چائے کی کمی سے متعلق تجویز مان لی مگر ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے معیشت کی بہتری کیلئے عوام سے اپیل کی وہ چائے کی ایک ایک پیالی کم کردیں۔

رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چائے کی ایک ایک پیالی کم کردیتے ہیں ،آپ بیرون ملک جائیدادیں کم کردیں،کیمپ آفس کم کردیں اور غیر ملکی دوروں پر لوگ کم کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1536611785129828354
سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو جواب دیا کہ عوام چائے کی ایک پیالی بھی کم کردے تاکہ شہباز شریف کے کیمپ آفس میں گھروں کے خرچے، وزیراعظم ہاؤس کے سوئمنگ پول، لاکھوں کی دعوتیں، گدھے کو زیبرا دکھانے کے اشتہارات اور طیارے بھر بھر کے سرکاری حج و عمرےاور غیر ملکی دورے عوام کے پیسے سے چلتے رہیں۔

انہوں نے احسن اقبال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارسطو اعظم کی معاشی حکمت عملی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1536633817481547778
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کررہا ہے اور آٹامزید مہنگا ہوگیا، ان کے جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، یہ کیسے لوگ مسلط کردیئےہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1536602898737549312
فرخ حبیب نے تبصرے میں ایک مشہور محاورہ بھی شامل کیا اور کہا کہ"ناچ نا جانے آنگن ٹیڑھا"۔
 

Back
Top