
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل وفاقی کابینہ نے مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر اہم معاملات کے بجائے نواز شریف سے متعلق ون پوائنٹ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ہے، نواز شریف سے خوفزدہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔
جیو نیوز کے پروگرام"نیاپاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال بدترین ہے، بیروزگاری سے نوجوان پریشان ہیں ، ملک کے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے معاملات ہیں مگر حکومت کے اعصابوں پر نواز شریف سوا ہوچکے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں کہ ملک کے ریاستی ادارے غیر جانبدار ہوجائیں اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو قائم ہونے دیا جائے، اگر ہم بے گناہ ہیں تو ہمیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع ملنا چاہیے، ہم انصاف چاہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ انصاف ملے گاتو نواز شریف بے گناہ ثابت ہوں گے اور اس حکومت کا احتساب کے نام بولا گئے جھوٹ کی حقیقت بھی عوام کے سامنے آجائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف سے خوفزدہ حکومت اپنے ہاتھ کھڑے کریں اور چندے وغیرہ اکھٹا کریں، ہماری ساری جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے، ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ اس ملک نے اگر مضبوط ہونا ہے تو اس کیلئے ووٹ کی طاقت اور آئین کی حکمرانی ضروری ہے، اسی ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آج اتفاق کرنا چاہیے تاکہ اس ملک کو اس گرداب سے نکالا جاسکے۔
نواز شریف کےپاسپورٹ کے ایکسپائر ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں ان کے ویزہ کے معیاد پوری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت اور معالجین کے مشورے سے وطن واپس آئیں گے، ویزہ ختم ہونے کا معاملہ اتنا اہم نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے وہ وطن واپس آئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahnsi1i1i12.jpg