
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر فواد حسن فواد اور دیگر ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر نجم حسن کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
یادرہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا تھا۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے4 ارب سے زائد کے اثاثہ جات بنائے۔
نیب نے اس ریفرنس میں فواد حسن فواد کو گرفتار بھی کرلیا تھا تاہم عدالت نے1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض انہیں ضمانت دیدی تھی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawdss.jpg