
توانائی بحران سے کیسے نمٹا جائے؟پاکستان بزنس کونسل نے فوری طور پر درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنے اور ہفتے میں تین روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دے دی، پی بی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہوگا، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان نکات پر عمل کرنا چاہیے۔
پی بی سی نے تجویز دی کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے، ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر گھنٹہ کم کرنی چاہیے اور ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ سستا کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پرطے کریں، کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں۔
پی بی سی نے تجویز دی کہ بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں، مال بردار گاڑیوں کا مؤثر استعمال کریں، جہاز کی جگہ تیز رفتار ریل رات میں استعمال کریں، الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں جب کہ متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔
دوسری جانب تاجروں نے مارکیٹ 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی ہی بچانی ہے تو سرکاری ادارے3، بینکنگ سیکٹر4بجے بند کریں،ہماری جانب سے مارکیٹ رات 9،شادی ہالز اور ریسٹورنٹ 12تک کھلے رکھنے کی تجویز ہے اس پر صوبائی وزیرنے تاجروں کی تجویزوفاق کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروادی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psb11h1.jpg