
ٹیسلا کےسی ای او ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر خریدنے کی پیشکش کے بعد سے وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے انہیں ایک ملک کو خرید کر اس کے قرض اتارنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ انہیں ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا، تاہم اب انھوں نے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
اس تمام سلسلے کے دوران وہ سوشل میڈیا کی تازہ ترین بحث کا حصہ بنے رہے، کچھ انٹرنیٹ صارفین نے دنیا کے امیر ترین شخص کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا کا تمام غیر ملکی قرض اتنی رقم سے ادا کر سکتے ہیں۔
مسعود زاہد نامی سوشل میڈیا صارف نے ایلون مسک کی ٹوئٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہکیا آپ اس کے بجائے سری لنکا خرید سکتے ہیں؟ 43 بلین ڈالرز سے آپ سری لنکا کا غیر ملکی قرض ادا کرسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514569639614898177
ایک اور سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایلون مسک سے درخواست کی گئی کہ میرا ملک سری لنکا ابھی ڈیفالٹ ہو گیا ہے، 3بلین ہمیں بچائے گا، 30 بلین ہمیں بدل دے گا، 40 بلین کے لیے ہم آپ کو بادشاہ بنا دیں گے، ان میں سے کچھ بھی چنیں اور اپنا پیسہ یہاں لگائیں،آپ مایوس نہیں ہوں گے، 20ملین لوگ ہمیشہ آپ کے ممنون رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1514839057477513219
واضح رہے کہ ایلن مسک کا 43 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کا آفر سری لنکا کے غیر ملکی قرض کے برابر ہے۔
ادھر سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے بعد کولمبو اسٹاک مارکیٹ 5 روز کے لیے بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ملک میں پٹرول پمپس پر ایندھن میں کٹوتی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ellon-musk111.jpg