
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران پی ڈی ایم کو خبردار کیا کہ وہ لانگ مارچ کا خیال اپنے دل سے نکال دیں ورنہ اسلام آباد میں انہیں مار پڑے گی۔
انہوں نے خطاب کے دوران ان الفاظ میں کہا کہ میرا آخری پیغام سٹیٹس کو کی ان قوتوں کے نام ہے جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے۔ ان پی ڈی ایم والوں کو، ان کے سہولت کار جو میڈیا میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ دیکھو سامنے میرے یہ اسلام آباد کے عوام کا جذبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنے کیلئے سوچنا بھی نہ، ادھر آؤ گے تو اتنی کُٹ پڑے گی کہ یاد رکھو گے۔
اسدعمر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے کہا کہ جنرل کا بیٹا اسلام آباد میں ایک جنرل کی زبان بول رہا ہے۔ 12 مئی کئی جنرل مشرف اور اس 12نومبر کی اسد عمر کی تقریر کا موازنہ کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1459244015212281857
اس تقریر پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ اسد عمر نے میڈیا کو جو دھمکیاں دی ہیں میں پوری ذمہ داری سے اقرار کر رہا ہوں کہ ہم سے عمران خان کی حمایت کا جو جرم سرزد ہوا تھا ہم اسے قبول کرتے ہوئے خود کو قصور وار قرار دیتے ہیں اور اس پر میں اور یہاں بیٹھے سب میڈیا پرسنز شرمندہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459590950897000453
سلیم بخاری نے مزید کہا کہ ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ہم جن پتھروں کے بڑے بڑے بت بنا رہے ہیں، ان کو زباں ملے گی تو میڈیا پر ہی برس پڑیں گے، جس احسان فراموشی کا مظاہرہ انہوں نے کیا ہے انہیں اس کی بھاری قیمت دینی پڑے گی۔
تجزیہ کار ریما عمر نے کہا کہ یہ جینٹل اور تحریک انصاف کا پڑھا لکھا چہرہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459458240803221509
مظہر عباس نے کہا کہ اسد عمر کا بیان افسوس ناک ہے یہ تو کھلی ایف آئی آر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے خلاف پی ایف یو جے17 نومبر کو لانگ مارچ کی کال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کو روک لیا جائے کیونکہ ہم لوگ فوجی آمروں، سویلین حکمرانوں اور پریشر گروپس کا فاشزم دیکھ چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459413463252574209
صحافی اور وی لاگر اسد علی طور نے کہا کہ وفاقی وزیر صرف لمبے ہیں اور کچھ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459468428738191362
حسان چشتی نے کہا کہ اسد عمر کا اپنا کیلکولیٹر تین سال سے خراب ہے وہ اسے ٹھیک نہ کرا سکے وہ اب پاکستانی عوام اور صحافیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459721270745088003
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asad-umar-phainti-2211.jpg