
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اشتہاری مہم کے ذریعے قائم شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جس اسپیڈ سے شہباز شریف کی مصنوعی شہرت بے نقاب ہوئی، اتنی تیزی سے شاہد آفریدی سنچری بھی نہیں بناتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1534410286488248320
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائی تو اقتدار میں آنے کے بعد اخبارات اور ٹی وی چینلز کو بےشمار اشتہارات دیئے گئے۔
تاہم اگر حکومتی کارکردگی کی بات کی جائے تو چند ہی روز میں پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔