اتحادی حکومت کی توجہ انتخابات نہیں انتقامی کارروائیوں پر ہے: پرویز الٰہی

17parvezelahiiiiikrr.jpg

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد بھی حکومت انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب

امریکی ڈیمو کریٹ پارٹی کے سینئر رہنماء طاہر جاوید نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنمائوں کے مابین پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1622547860246958082
ملاقات کے دوران طاہر جاوید نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم مسئلوں کے موقع پر خاص طور پر ہمیں مدعو کرتے تھے اور مشاورت کیا کرتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کسی غیرآئینی کام میں اپنا اثرورسوخ استعمال نہیں کرے گا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے علاوہ رابطوں کو مزید موثر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اس وقت اپنی تاریخ کے بڑے معاشی بحران کا کا سامنا ہے، مشکل کے اس موقع پر ہمیں دوست ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دیگر معاملوں پر روابط بڑھانے ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1622548460590301184
دریں اثنا سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر انتخابات کروانے چاہئیں جبکہ موجودہ حکومت انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد بھی حکومت انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔

https://twitter.com/x/status/1622549543626612736
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف انتخابات کے انعقاد پر توجہ دینے کے بجائے مقدمات، گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیاںکا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، حکومت نے اپنی ساری توجہ اپوزیشن کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے پر کر رکھی ہے۔ اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، اپنے دور اقتدار میں ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کیں، سفارتی سطح پر بھی اقدامات ہونے چاہئیں۔

https://twitter.com/x/status/1622550213771640836
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
It is the fault of PTI and Ch Pevez.They were too soft with PMLN.They should have bumped off four or five khanzeer of PMLN to teach them a lesson.These haramis are repeating the same tactics they used against Benazir.I don’t know if PTI will win or will be allowed by establishment but if it wins by a big majority then it should teach the pigs of PMLN a lesson.
 

Back
Top