
کیا گھنگھریالے بالوں والی لڑکیاں بدصورت ہوتی ہیں؟ صحافی ابصاکومل کی ڈرامے کاکلپ شئیر کرکے تنقید۔۔ سوشل میڈیا صارفین سکرپٹ کا مذاق اڑاتے اور اسے حقیقت سے دور قرار دیتے رہے۔
پاکستان میں بدقسمتی سے لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کالا رنگ، مرد کا گنجا سر ،چھوٹا قد، خوبصورتی کی علامت نہیں ہے لیکن انسان کی رنگت، قد، وضع قطع یہ سب اللہ کی دین ہے، اصل چیز انسان کا اخلاق، سیرت اور کردار ہوتا ہے جسے ہمارے ہاں فراموش کرکے ظاہری وضع قطع کو دیکھا جاتا ہے۔
پہلے سانولے رنگ کو خوبصورتی کی علامت نہیں سمجھاجاتا تھا اور رنگ گورا کرنے کیلئے طرح طرح کی کریمیں اور لوشن مارکیٹ میں آجاتے تھے جس کی میڈیا پر خوب تشہیر ہوتی تھی لیکن اچھی بات یہ ہوئی کہ کچھ اداکاراؤں اور شخصیات کی جانب سے اس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور کئی اداکاراؤں نے رنگ گورا کرنے کے اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شوہر بیوی کو کہتا ہے کہ اس کے بال گھنگھریالے ہیں جس کی وجہ سے وہ بدصورت ہے اور وہ کسی بدصورت لڑکی سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔
https://twitter.com/x/status/1491363400169177090
شوہر بیوی کو کہتا ہے کہ تم نے گھنگھریالے بال چھپاکر مجھ سے دھوکہ کیا ہے، مجھے ٹریپ کیا ہے مجھ سے یہ بدصورتی چھپاکر۔میں پچھلے 6 سال سے پچھتا رہا ہوں۔
شوہر مزید کہتا ہے کہ اوپر سے میری بدقسمتی یہ ہے کہ میری بیٹی کے بھی گھنگھریالے بال ہیں، تمہاری بدصورتی کا عکس اس میں بھی موجود ہے۔مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے یہ سوچ سوچ کر کہ میں بدصورت اور گھنھگریالے بالوں والی بیٹی اور بیوی کا باپ اور شوہر ہوں۔
اسکے مختلف سین میں شوہر بیوی کو کہتا ہے کہ میرے سامنے بال سنبھال کر آیا کرو، کبھی کہتا ہے کہ مجھے کسی خوبصورت لڑکی سے شادی کرنی ہے، گھنگھریالے بالوں والی لڑکی سے نہیں اور میں سنجیدگی سے سوچنے لگ گیا ہوں اس بارے میں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس سوچ کی سختی سے مذمت کی اور اس ڈرامے کو ذہنی پسماندگی کی علامت قرار دیدیا۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس ڈرامے پر پیمرا کو نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تو کچھ نے کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستانی معاشرے کی بالکل عکاسی نہیں کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسے لوگ ہیں جو اس قسم کے سکرپٹ لکھ رہے ہیں؟ گھنگھریالے بال تو ہماری سوسائٹی میں کبھی بدصورتی کی علامت نہیں سمجھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بیوٹی پارلرز میں خواتین خود گھنگھریالے بال کرواتی ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ماضی میں گھنگھریالے بالوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، ہماری فلموں میں ایسے بالوں پر گانے بنائے جاتے تھے اور ناگن زلفوں سے تشبیہہ دی جاتی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1491369847581995011 https://twitter.com/x/status/1491561285200273409 https://twitter.com/x/status/1491490440431996930
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سکرپٹ لکھنے والا شخص ہماری سوسائٹی سے ہی ناواقف ہے، جس نے بھی سکرپٹ لکھا ہے انتہائی فضول لکھا ہے۔ کیا لکھنے والا شخص گھنگھریالے بالوں کو بھی سوسائٹی میں بدصورتی کی علامت بنوانا چاہتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1491514688869437444 https://twitter.com/x/status/1491483491426607112 https://twitter.com/x/status/1491458911589011456
ان کا کہنا تھا کہ کونسا باپ اپنی بیٹی کو گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے نفرت کرتا ہے؟ بچے جیسے بھی ہوں والدین کی نظر میں وہی سب سے خوبصورت ہیں، پیسوں سے تو گھنگھریالے بال بھی سیدھے ہوسکتے ہیں، ان بالوں میں نظر آنیوالے میاں بیوی امیر لگ رہے ہیں تو کیا وہ کچھ پیسے خرچ کرکے بال سیدھے نہیں کرواسکتے ؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/viraln1n121.jpg