
صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیسز میں عمران خان کو رات نیب نے گرفتار کر لیا ۔گرفتاری پر جیل میں ہی عمل درآمد کروایا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب آج عمران خان کے فزیکل ریمانڈ کی استدعا اسلام آباد کی احتساب عدالت سے کرے گی یہاں سوال یہ ہے کیا ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیے بغیر ہی احتساب عدالت یہ استدعا سن لے گی ؟ یا ملزم کی موجودگی کے بغیر ہی کوئی آرڈر جاری کر دے گی ؟ پھر ریمانڈ کے بعد نیب عمران خان کو حراست میں لے گی ؟ یا جیل میں ہی تفتیش ہو گی ؟
https://twitter.com/x/status/1724267483560083769
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہی سب کچھ طے ہو گا اس سے قبل 16 اگست کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین عمران خان کو اٹک جیل سے عدالت کے سامنے پیش کئے بغیر ریمانڈ کی ایف آئی اے کی درخواست سن چکے اس پر فیصلہ بھی کر چکے ہیں قانونی تقاضہ یہی ہے کہ جب کسی ملزم کی گرفتاری ڈال دی جاتی ہے تو اس کے ریمانڈ کے لیے اس کی عدالت پیشی ضروری ہوتی ہے
صحافی عمران وسیم نے عمران خان کے جیل میں ٹرائل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کا سائیفر کیس میں ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو رہا ہے آج دہشت گردی کے کیسز میں بھی ضمانت درخواستوں پر جیل میں سماعت ہوگی تو پھر کیا شبہ ہے کہ 190 ملین پاونڈز کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اس کیس میں ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا اور وزارت قانون کا کوئی نہ کوئی نوٹی فیکیشن بھی جاری ہوگا
https://twitter.com/x/status/1724270549042602485
جس پر ثاقب بشیر نے کہا کہ آج تک یہ سنا تھا جیل ٹرائل ہارڈ کور کرمنلز یا دہشت گردوں یا خطرناک قیدیوں کا ہوتا ہے اب نئی رسم چل پڑی ہے ایک سیاسی قیدی کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ او بھائی جب آپ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں ثبوت موجود ہیں تو پھر ڈر کس چیز کا ؟ ٹرائل اوپن کریں یہ تو شفافیت اور فئیر ٹرائل کا بھی تقاضا ہے اور جب ملزم خود بار بار اوپن ٹرائل کا کہہ رہا ہو پھر تو پراسیکیوشن عدالتوں کی زیادہ ذمہ داری بن جاتی ہے
انکا کہنا تھا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق عمران خان کی اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست مسترد کر چکے (پتہ نہیں کس بنیاد پر کی یہ کچھ پتہ نہیں) ۔
https://twitter.com/x/status/1724272841087213725
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saqib11h3h31.jpg